| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ2024 سپر8،گروپ 2 سے سیمی فائنلسٹ کون،اگر مگر کے ساتھ مکمل جائزہ

سینٹ لوشیا،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ2024 سپر8،گروپ 2 سے سیمی فائنلسٹ کون،اگر مگر کے ساتھ مکمل جائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 گروپ 2 کی پوزیشن اب دلچسپ ہوگئی ہے۔جنوبی افریقا نے امریکا کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہراکر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرلی ہے۔پھر بھی اس کی راہ میں بڑا چیلنج ویسٹ انڈیز کا باقی ہے۔انگلینڈ ایک شکست اور ایک فتح کے ساتھ ابھی دوسرے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر امریکا نیٹ رن ریٹ میں بہتری کی وجہ سے تیسرے اور میزبان ویسٹ انڈیز چوتھے نمبر پر ہے۔

پروٹیز ہوش و حواس میں،انگلش پلیئرز چوکرزبن گئے،جیتا ہوا میچ ہارگئے،سنسنی خیز نتیجہ

اب ہفتہ صبح یعنی اب سے چند گھنٹے بعد ویسٹ انڈیز کا امریکا سے مقابلہ ہے۔اگر امریکا ہار گیا تو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی پوزیشن یکساں ہوجائے گی۔اگر امریکا جیت گیا تو ویسٹ انڈیز ریس سے باہر ہوجائے گا۔ایسی صورت میں جنوبی افریقا کی سیمی فائنل سیٹ کنفرم ہوجائے گی۔

سپر 8 گروپ 2 کے باقی میچز

جون 22،امریکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔صبح ساڑھے 5 بجےاور رات ڈیرھ بجے انگلینڈ ٹائم

جون 23،انگلینڈ بمقابلہ امریکا ،شام ساڑھے 7 بجے اور دوپہر ساڑھے 3 بھے انگلینڈ ٹایم

جون 24،ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا،انٹیگا،صبح ساڑھے 5 بجےاور رات ڈیرھ بجے انگلینڈ ٹائم

یہ 3 میچز باقی ہیں۔اگر ویسٹ انڈیز امریکا کو ہرادے اور انگلینڈ بھی امریکا کو ہرادے تو اس صورت میں انگلینڈ کے جنوبی افریقا کے برابر 4 پوائنٹس ہونگے اور ویسٹ انڈیز کے 2 پوائنٹس ہونگے۔آخری میچ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔ویسٹ انڈیز کو نہ صرف جیتنا ہوگا بلکہ بھاری مارجن سے فتح درکار ہوگی۔ممکن ہے کہ امریکا کے خلاف انگلینڈ ایسی کامیابی حاصل کرے کہ وہ نیٹ ریٹ کی ریس میں آگے نکل جائے اور جنوبی افریقا کو ویسٹ انڈیز سے لالے یوں پڑجائیں کہ ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو مطلوبہ مارجن سے ہرادے یوں جنوبی افریقا بھی باہر ہوسکتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 شیڈول،پاکستان اور انگلینڈ ٹائم ساتھ

جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ اس وقت 0.62 اور انگلینڈ کا 0.41 ہے۔بڑا فرق نہیں ہے۔ویسٹ انڈیز ہفتہ 22 جون کی صبح امریکا کے خلاف یہ بات ذہن میں رکھ کر اترے گا کہ اسے نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہے۔

امریکا کی کسی ایک فرقی کے خلاف جیت جنوبی افریقا کا ٹکٹ کنفرم کردے گی۔پھر انگلینڈ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ریس لگے گی۔کرکٹ کی کتاب میں حتمی بات اگرچہ کوئی نہیں ہے لیکن ٹیموں کی ظاہری طاقت سے یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ  امریکا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دونوں سے ہارےتو انگلینڈ جنوبی افریقا کے برابر 4 پوائنٹس پر ہوگا۔ویسٹ انڈیز 2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا جس کے 4 پوائنٹس ہونگے،اس سے مقابلہ کرے گا۔ہارا تو باہر۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں ہونگے،جیتا تو پھر بھی جنوبی افریقا کے چانسز تو ہونگے لیکن اس کا انحصار انگلینڈ کے نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کو ایک فائدہ یہ ہوگا کہ انگلینڈ کے تمام میچز ختم ہونگےا ور نیٹ رن ریٹ کا فارمولا اس کے سامنے ہوگا۔اس طرح ایک بار پھر امریکا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،یوں بھی کہ وہ کئی اپ سیٹ کرے اور یوں بھی کہ باری باری ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ اسے مرضی سے ہرانے کی پلاننگ کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *