| | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئنز ٹیمیں،زیادہ فائنلز کس کے

 

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میدان سجنے کو ہے۔2007 سے اب تک ح ایونٹس کھیلے جاچکے ہیں۔یہاں چیمپئنز اور رنر اپ ٹیمیں دی جارہی ہیں۔

پہلا ورلڈ ٹی 20 کپ 2007۔پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا۔بھارت پہلا چیمپئن بن گیا۔

دوسرا ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان اور سری لنکا فائنل کھیلے۔پاکستان پہلی بار یہ ایونٹ جیت گیا۔

تیسرا ٹی 20 ورلڈ کپ 2010،آسٹریلیا اور انگلینڈ کا فائنل ہوا۔انگلینڈ ہسٹری میں پہلی بار آئی سی سی ایونٹ جیتا۔

چوتھا ٹی 20 ورلڈ کپ 2012۔ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا فائنل ہوا،ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔

پانچواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2014۔اس بار فائنل میں بھارت اور سری لنکا کا آمنا سامنا ہوا۔سری لنکا ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔

چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ 2016،فائنل میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ مقابل تھے۔ویسٹ انڈیز ایک بار پھر چیمپئن بن گیا۔

ساتواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021۔فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوا۔آسٹریلیا بھی پہلی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں

بھارت 2007 اور 2014 میں
پاکستان 2007 اور 2009 میں
سری لنکا 2009 اور 2012 اور 2014
انگلینڈ 2010 اور 2016

آسٹریلیا 2010 اور 2021
ویسٹ انڈیز 2012 اور 2016
نیوزی لینڈ 2021

اس طرح سری لنکا کو سب سے زیادہ 3 بار فائنل کا اعزاز ملا۔وہ ایک بار جیتا۔ویسٹ انڈیز 2 بار فائنل کھیلا تو دونوں بار جیتا۔

ویسٹ انڈیز 2 بار چیمپئن
پاکستان 1بار
بھارت 1بار
انگلینڈ 1 بار
سری لنکا 1 بار
آسٹریلیا 1 بار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *