ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے میچ بچالیا۔ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 میں آنے والی نیدرلینڈز ٹیم اپنے پہلے آسان امتحان میں پاس ہوتے ہوتے رہ گئی۔145 رنزکے تعاقب میں محض 15 رنزپر 4 وکٹ کھونے کے بعد اننگ نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم 135 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔آخری وکٹ پروین مکرین نے مزاحمت کی،میچ کو دلچسپ بنادیا۔3 بالز پر 18 رہ گئے تھے کہ چھکا لگادیا۔،اگلی بال پر 2 رنزبن سکے۔آخری بال پر 10 رنز ناممکن تھے۔نتیجہ میں 24 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔بنگلہ دیشی ٹیم 9 رنز سے جیت گئی۔
بنگلہ دیش ٹیم کی بائولنگ نے میچ بچالیا۔ڈچ ٹیم جیتا ہوا میچ ہاری ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کی رنزکی جیت میں پیسر تسکین احمد نے مرکزی کردار ادا کیا،انہوں نے 21 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔ڈچ ٹیم کے بیٹر کولن اکرمین نے 62 رنزکے ساتھ زبردست مزاحمت کی۔باقی زیادہ نہ چلے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم 9 وکٹ پر 144 اسکور ہی کرسکی تھی۔عفیف حسین 38 رنزکے ساتھ نمایاں اسکورر تھے،باقی سب ان سے بھی کم پر رہے۔
بھارتی وانٹرنیشنل میڈیا میں کس چیٹنگ کی ہیڈلائنز،ویورشپ کا نیاریکارڈ