ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کے چانسز
بنگلہ دیش ایک صورت میں ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کھیل سکتا ہے۔پہلے جنوبی افریقا نیدرلینڈز سے ہارے،پھر پاکستان بنگلہ دیش سے ہارے،اس صورت میں بھارت اور زمبابوے پہنچ جائیں گے۔اگر جنوبی افریقا نیدر لینڈز سے جیت گیا تو پھر بنگلہ دیش پاکستان سے جیت بھی گیا تو اس کے چانسز ختم ہونگے،اس لئے کہ پھر بھارت زمبابوے سے ہاربھی جائے تو اس صورت میں جنوبی افریقا کے 7،بھارت اور بنگلہ دیش کے 6،6 پوائنٹس ہونگے تو بھی بنگلہ دیش رہ جائے گا،اس کا نیٹ رن ریٹ خراب ہے۔
جنوبی افریقا کے امکانات
جنوبی افریقا نیدرلینڈز سے جیت گیاتو سیدھا سیمی فائنل میں ہوگا۔پھر اگلے میچز اس کی گروپ کی پہلی اور دوسری پوزیشن کا فیصلہ کریں گے۔ہارگیا تو باہر ہوگا،اس کے پاس اگر ،مگر کی کوئی راہ نہیں ہوگی،اس لئے کہ پھر اس کا اسٹاپ 5 پوائنٹس پر ہوگا،چونکہ بارش کی پیش گوئی نہیں ہے۔اگربارش ہوئی تو پھر کہیں جاکر چانسز بنیں گے۔
بھارت کے امکانات
زمبابوے کو ہرائے تو سیمی فائنل پکا،شکست کی صورت میں دیگر میچز کے نتائج اہم ہونگے۔اگر جنوبی افریقا جیت گیا۔پاکستان بنگلہ دیش سے جیتا اور بھارت ہاراتو پھر پاکستان اور جنوبی افریقا سیمی فائنل کھیل سکیں گے۔اسی طرح اگر پروٹیز ہار گئے تو پھر پاکستان بنگلہ دیش کو ہرادے،بھارت زمبابوے سے جیتے تو پاکستان اور بھارت سیمی فائنل کھیلیں گے۔
پاکستان کے امکانات
جونبی افریقا نیدرلینڈز سے ہارجائے،پاکستان بنگلہ دیش سے جیت جائے تو پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں ہونگے۔جنوبی افریقا اگرنیدرلینڈز سے جیت گیا تو اب ایک سیٹ بچے گی۔اس میں پاکستان بنگلہ دیش سے جیتے اور بھارت زمبابوے سے ہارے تو پھر پاکستان کوالیفائی کرجائے گا۔
زمبابوے کے امکانات
جنوبی افریقا ہارجائے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر ہو اور زمبابوے بھارت کو ہرادے تو نیٹ رن ریٹ پر اس کے چانسز ہونگے۔
ٹاس سے کچھ لمحے قبل ختم ہونے والے جنوبی افریقا اور آئرلینڈ میچ کا رزلٹ اگر جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ بڑےا پ سیٹ پر ختم ہوا ہوگا تو پھر یہ میچ پاکستانی کھلاڑیوں میں بجلی بھردے گا۔پھر تو سمی فائنل کی راہ میں بنگلہ دیش ہی رکاوٹ ہوگا،جسے پاکستان کو دور کرنا ہوگا۔لیکن اگر پاکستان کی مرضی کا نتیجہ نہ نکلا ہوا تو پھر کیا ہوگا۔
جنوبی افریقا ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز سے ہارتے ہارتے بچا،اب پھر مقابل،امیدیں
پھر پاکستانی اور بنگلہ دیشی ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا،ایک کوشش اور کرے گا کہ بہتر انداز میں جیت کر نیٹ رن ریٹ اچھا کرلیں۔یہ کرنے سے کیا ہوگا۔پوائنٹس تو 6 ہونگے جو بھارت کے برابر ہوجائیں گے ۔بھارت کو اگلا میچ زمبابوے سے جیتنا ہوگا،اس صورت میں تو وہ نیٹ رن ریٹ سے آزاد ہوگا۔ہارنے کی صورت میں چونکہ اس کے 6 ہی پوائنٹس رہیں گے جو کہ پاکستان یا بنگلہ دیش کے برابر ہونگے۔ایسی صورت میں اسے اپنی ہار کو گلےکاہار بھی نیٹ رن ریٹ کے مطابق بنانا ہوگا۔
اگر صبح کو جنوبی افریقا ہارگیا تو بھارت بغیر کھیلے سمی فائنل میں ہوگا۔جنوبی افریقا باہر ہوگا۔پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے ایک بھارت کےساتھ کوالیفائی کرےگا،اگر جنوبی افریقا جیت گیا اور دن کا آخری میچ بھارت جیتا تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیانی میچ کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ روایت برقرار،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا باہر،انگلینڈ کا سیمی فائنل طے
اس سال کا ٹی20 ورلڈ کپ اتنا تیز اور مقابلہ جاتی رہا ہے کہ سپر 12 کے آخری دن کی طرف بڑھتے ہوئے، گروپ 2 میں چھ میں سے پانچ ٹیمیں دو سیمی فائنل کے لیے مدمقابل ہیں۔ گروپ 1 کی کہانی بھی اتنی ہی دلکش تھی۔
بنگلہ دیش اور پاکستان اتوار کو ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہوں گے جن کی قسمت ان کے اپنے ہاتھ صرف ایک حد تک ہے ۔ پاکستان کے بنگلہ دیش سے زیادہ سیمی فائنل کے امکانات ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی آخر کار تنہا اس میں کامیاب نہیں ہو سکتا، جیت ان دو ٹیموں کے لیے کچھ فاصلہ طے کرے گی ۔بنگلہ دیش بھارت کے ہاتھوں پانچ رنز کی شکست سے پر جوش ہے، جس کے بعد ویرات کوہلی کے خلاف جعلی فیلڈنگ کے الزامات لگائے گئے تھے۔
پاکستان کو بنگلہ دیش کی کمزویوں کاعلم ہو گا،کیونکہ حال ہی میں کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے دونوں بار بنگلہ دیش کو شکست دی،۔پاکستان کے لیے پریشانیاں ہیں، خاص طور پر بابر اعظم اور محمد رضوان کی وجہ سے، اس ورلڈ کپ کےچار میچوں میں پاکستان کو 1، 13، 16 اور 4 دیا ہے۔ بابر واحد مکمل ناکام ہیں۔ افتخار احمد اور شاداب خان – نے اہم لمحات میں بڑی مار کرنے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے بابر اور رضوان کی ناکامی کو دھویا ہے۔
بنگلہ دیش کو کیسے ہارا یا ہروایا گیا،ایڈیلیڈ سے سنسنی خیز انکشاف
ایڈیلیڈ اوول میں کیا ہورہا ہے۔یہاں پہلے بیٹنگ فائدہ میں گئی ہے۔ چار میں سے تین میچز میں اس ٹیم نے فتح نام کی جوپہلے بیٹنگ کرگئی، پہلے بیٹنگ کرنے کا اوسط اسکور 179 ہے۔ ٹیموں کو شارٹ اسکوائر باؤنڈریز سے بھی مدد ملی ہے۔
پاکستانی ٹیم وہی ہوگی جس نے جنوبی افریقا کوہرایا تھا۔محمد حارث توجہ کا مرکز ہونگے۔بنگلہ دیش بھی ان کھلاڑیوں کو کھلائے گا جو بھارت سے جڑے تھے۔ اتوار کو بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔
ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گا،اس نے یہاں 19 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچزکھیل رکھے ہیں۔