| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ روایت برقرار،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا باہر،انگلینڈ کا سیمی فائنل طے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

ایک اور روایت قائم،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اپنے اعزاز کے دفاع میں ممکمل ناکام ہوگیا۔انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کی سیٹ لے لی۔آسٹریلیا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

سڈنی میں سپر 12 گروپ1 کے آخری میچ میں اس نے ایشین چیمپئن سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔آئی لینڈرز نے بیٹنگ پچ پر اچھا ٹاس جیتا لیکن  اچھےآغاز کے  باوجود ٹیم 8 وکٹ پر 141 اسکور بناسکی۔اوپنر پتھم نشانکا نے67 اسکور کئے۔مارک ووڈ نے 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں انگلش ٹیم نے 75 رنزکا اچھا آغاز لیاجوس بٹلر کے28 اور  ایلکس ہیلز کے47 پرآئوٹ ہونے کے بعد اس کی بھی3 وکٹیں جلد گرگئیں لیکن رن ریٹ کم درکار تھا،اس لئے بڑی پریشانی نہیں ہوئی اور 6 وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔  2 گیندیں باقی تھیں۔

اس فتح کے بعد انگلینڈ گروپ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔نیوزی لینڈ نمبر ون ٹیم کے طورپر سیمی فائنل کی حقدار قرار پائی ہے۔

ورلڈکپ روایت برقرار رہی ہے۔آسٹریلیا اعزاز کے دفاع میں ناکام ہوا۔میزبان ملک کے چیمپئن نہ بننے کی روایت بھی اپنبی جگہ رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *