جیولنگ،کرک اگین رپورٹ
کیا یہ اتنا ہی معجزاتی ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے کے آخری میچز کے روز کا چمکتا روز بھی آخری ہی ہو،اس کے بعد طوفانی بارش کی پیش گوئی سر پر ہو توسب کچھ ویسا ہی ہوجائے کہ جس کی پیش گوئی ہے۔جمعرا ت 20 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈکپ گروپ اے کے آخری 2 میچزہیں،۔ذرا تصور کریں کہ دونوں یا ایک بارش کی نذر ہونگے تو کیا ہوگا۔سری لنکا باہر ہوجائے گا،بہتے بارش کے پانی کا خوف اس کے 24 گھنٹوں بعد ہے کہ جمعہہ سے تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔اسٹیج تیار ہے۔دن کے چکمنے کا امکان ہے۔موسم صاف رہے گا۔
جمعرات 20 اکتوبر کو گروپ اے میں سری لنکا گروپ ،کی اب تک کی چیمپئن نیدرزلینڈز کے مقابل ہوگا۔جیت ضروری ہے۔ہر حال میں۔اس لئے کہ شکست کا مطلب ہوگا کہ وہ یو اے ای سے امید رکھے کہ وہ نمیبیا کو ہرادے اور ہرائے بھی ایسے کہ نیٹ رن ریٹ میں نمیبیا کو بری طرح جھٹک دے۔یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہ سی بات ہوگی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں جب سری لنکا آیا تھاتو بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ شور مچا تھا، ایشیا کپ جیتا تھا،رعب تھا۔ وہ ہوا جس کا کسی نے نہ سوچا تھا۔ ایشین چیمپئن داسن شاناکا اور اس کی ٹیم اب ورلڈ کپ دوری سے ایک ہار کے فاصلے پر ہے، اور جانتے ہیں کہ انہیں سپر 12 میں جگہ بنانے کے لیے جمعرات کو گروپ اے کے لیڈر نیدرلینڈز کو ہرا دینا چاہیے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،ٹاپ پر موجودنیدرلینڈز کیوں خطرے میں،سری لنکا اور نمیبیا کے کیا چانسز
سری لنکا کی نمیبیا کے خلاف ابتدائی میچ میں شکست نے انہیں خطرناک پوزیشن میں چھوڑ دیا ہے، جبکہ نیدرلینڈز کی اسی افریقی حریف نمیبیا کے خلاف جیت نے ڈچ سائیڈ کو چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست کر دیا ہے۔ اس میں تشویشناک بات یہ ہے کہ نیدرلینڈزکی یہ ترقی ابھی تک یقینی نہیں ہے۔درحقیقت ان دو فتوحات کے باوجود ایک شکست انہیں ٹورنامنٹ سے باہر بھیجنے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔نیٹ رن ریٹ درد سر ہے۔
رن ریٹ پر نیدرلینڈز مشکل میں ہے۔ سری لنکا کی کے خلاف جیتنے کا مطلب ہوگا کہ وہ یہ گیم جیت جائے تو وہ NRR کر اوپر چلے جائیں گے۔ سری لنکا بھی جیتنے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ پر نیدرلینڈز سے اوپر ہوگا۔اور پھر بعد میں گروپ اے کے آخری میچ میں نمیبیا اور متحدہ عرب اماراتپر نگاہ ہوگی۔ اس میچ میں نمیبیا کی جیت نیدرلینڈز کو باہر کردے گی، کیونکہ ان کے پاس پہلے سے ہی ایک اعلیٰ نیٹ رن ریٹ کا رجسٹر موجودہے۔
دونوں ٹیموں کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات 20 اکتوبر کی صبح 9 بجے شروع ہوگا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ سری لنکا فیورٹ ہے اور میچ جیت جائے گا۔