پرتھ،کرک اگین رپورٹ
تیز پچ پرپاکستان آج اپنے 4 پیسرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔زمبابوے کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے سپر 12 میں گروپ 2 کا ایک ہی روز کا یہ تیسرا میچ ہوگا ،جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل بھارت اور نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا و بھارت سڈنی میں اپنے میچز کھیل چکے ہونگے۔
پاکستانی ٹیم اپنی مہم کے آغاز میں بھارت سے ناکامی کا شکار ہوچکی ہے۔ادھر زمبابوے ٹیم اپنی سے کہیں تگڑی ٹیم زمبابوے کے خلاف ایک پریشر میچ کھیل کر بارش کی وجہ سے شکست سے محفوظ رہی ہے اور ساتھ میں ایک پوائنٹ بھی حاصل کرچکی ہے۔حالیہ عرصہ میں اس کی پرفارمنس کا گراف بہتر ہوا ہے۔پاکستان کی ٹیم کا اعتماد ایک شکست سے منشتر نہیں ہونا چاہئے ،اس لئے کہ گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد سے فتوحات کے اعتبار سے دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تعداد میں میچز جیتنے والی ٹیم ہے۔ہار کا تیسرا بہترین تناسب ہے۔ بابر اور محمد رضوان کی نایاب مشترکہ جوڑی رکھتی ہے۔مڈل آرڈر جیسی بھی ہے،چلتی آرہی ہے۔ زمبابوے کے پاس یاد کرنے،پھر پاکستان کو ہرانے کی2 بڑی حسین یادیں ہیں، جو اسے حوصلہ دیں گی۔پہلی یہ کہ راولپنڈی میں اس نے پاکستان میں ون ڈے میچ جیتا تھا۔دوسرا یہ کہ ہرارے میں اس نے پاکستان کے خلاف سپر اوور میں ٹی 20 میچ جیتا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،سڈنی میں بھارت اور نیدرلینڈزکا میچ،2 مزیدار باتیں
ایم سی جی سے کہیں زیاہ یہ پچ پیسرز کے مدد گار ہوگی۔رنز بھی تیزی سے بنیں گے۔موسم تھنڈا لیکن صاف ہوگا۔بھارت کے خلاف 4 پر آئوٹ ہونے والے محمد رضوان 2019 کے بعد سے مسلسل 2 اننگز میں سنگل فیگر کا شکار نہیں ہوئے،اس کا مطلب ہے کہ 10 سے کم اسکور پروہ مسلسل 2 اننگ میں وہ 3 سال سے آئوٹ نہیں ہوئے۔گویا بڑی اننگ متوقع ہے۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔وسیم جونیئر کھیلیں گے۔آصف علی کو باہر بٹھایا جاسکتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی بھی یہ میچ کھیلیں گے۔باقی وہی کھلاڑی ہونگے جنہوں نے بھارت کے خلاف میچ کھیلا تھا۔پاکستان فیورٹ ہے۔ٹاس ہارنے کی صورت میں اسے شروع کے 10ا وورز سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کاجمعرات کو میچ،ایک حیران کن بات
پاکستانی ٹیم کے لئے آسٹریلیا کی سرزمین پر تشویشناک بات یہ ہے کہ وہ تاحال وہاں کبھی سنگل ٹی 20 میچ بھی نہیں جیت سکا ہے۔اب تک 5 میچز میں سے 4 میں ہارا ہے۔ایک میچ بے نتیجہ رہا۔اس کے مقابلہ میں زمبباوے ٹیم آگے ہے۔4 میچز کھیلے ہیں۔2 جیتے،ایک ہارا۔ایک بے نتیجہ کھیلا ہے۔