| | |

بال سب سے تنگ،کھلاڑی،آفیشلز اور فینز تلاش میں ناکام،میچ رک گیا،شان مسعود کی دوسری اننگ مکمل

برسٹل،کرک اگین رپورٹ

بال سب سے تنگ،کھلاڑی،آفیشلز اور فینز تلاش میں ناکام،میچ رک گیا،شان مسعود کی دوسری اننگ مکمل۔برسٹل میں گلوسٹر شائر اور یارکشائر کے درمیان 2024 کاؤنٹی چیمپیئن شپ میچ  پانچ منٹ کے لیے تاخیر کا شکار ہو گیا ،وجہ ایک گیند تھی جو کورز کے نیچے گم ہو گئی۔ ڈویژن ٹو ​​میچ کے تیسرے دن کھیل کو روک دیا گیا۔کھلاڑیوں، معاون عملے اور یہاں تک کہ تماشائیوں نے بھی کھوئی ہوئی گیند کو واپس لینے کی پوری کوشش کی۔تیسرے دن کے صبح کے سیشن میں صرف ایک گھنٹہ کے بعد یہ واقعہ ہوا۔

شان مسعود نے 40 رنز بناسکے اس سے پہلے جو روٹ نے 51 رنز بنائے اور میچ میں دوسری بار زمان اختر کے ہاتھوں گرے۔434 رنز 6 وکٹ پر یارک شائر نے دوسری اننگ  ڈکلیئر کردی۔گلوسٹر شائر 498 رنزکے تعاقب میں 94 پر 3 وکٹ گنواچکی،یارک شائر کے کپتان شان مسعود نے پہلی باری میں 140اور دوسری میں 40 رنزبنائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *