| | | | | |

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بھی 2 کھلاڑیوں کیلئے 100 واں میچ،آغاز میں چند گھنٹے باقی

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ بھی 2 کھلاڑیوں کیلئے 100 واں میچ،آغاز میں چند گھنٹے باقی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ تیار رہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں 7 مارچ جہاں دھرم شالہ توجہ کا سبب ہے تو اسکے چند گھنٹوں بعد 8 مارچ شروع ہوتے ہی پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح ایک اور ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔یہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہوگا جو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 3 بجے شروع ہوگا۔بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میں جونی بیئرسٹو اور روعی ایشون اپنے کیریئر کا 100 واں میچ کھیل رہے ہیں تو کرائسٹ چرچ میں میزبان ملک کے 2 بڑے نام کین ولیمسن اور ٹم سائوتھی یہ اعزاز اپنے نام کریں گے۔

یہ ایک طویل  خشک ٹیسٹ فتوحات کا عرصہ ہے۔ نیوزی لینڈ اپنے پڑوسیوں کو ہرانےکا راستہ تلاش کرے گا  جس کا وہ 1993 سے اب تک صرف ایک ہی بار مزا چکھ سکا۔  دو عظیم ترین کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی کیلئے شاندار موقع ہوگا کہ 100 ٹیسٹ کھیلتے ہوئے میچ جیتیں۔۔ یہ سنگ میل کے لیے ایک بمپر ہفتہ ہے، جونی بیرسٹو اور آر اشون نے دھرم شالہ میں ایسا کرلیا ہے۔

دھرم شالہ ٹیسٹ شروع،2 بڑے کھلاڑیوں کا 100 واں ٹیسٹ،تازہ ترین اپ ڈیٹ

اس ہفتہ بھارت انگلینڈ،آسٹریلیا نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچزکے نتائج طویل الوقت کیلئے یہ فیصلہ کریں گے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون کون رہے گا۔اس وقت بھارت کی پہلی پوزیشن ہے،اس کو برقرار رکھنے کیلئے اس کا انگلینڈ سے جیتنا ضروری ہے،دوسرے نتیجہ کی صورت میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا فاتح پہلے نمبر پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *