دفاعی چیمپئن انگلینڈ آفیشلی ورلڈکپ سے آئوٹ،آسٹریلیاسے شکست پر چیمپئنزٹرافی مشکل

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

دفاعی چیمپئن انگلینڈ آفیشلی ورلڈکپ سے آئوٹ،آسٹریلیاسے شکست پر چیمپئنزٹرافی مشکل۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا کمال ویک اینڈ تھا۔صبح سے شروع ہونے والا کرکٹ ہنگامہ 12 گھنٹے رہا۔پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ڈرمائی میچ شروع ہوا۔پھر آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بظاہر ایک سائیڈ میچ کسی نہ کسی طرح دلچسپ ہوا۔انگلش ٹیم پہلی بار اچھی مزاحمت کرتی دکھائی دی۔انگلینڈ نے آخر تک آسٹریلیا کو آگے لگائے رکھا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے دعوت ملنے پر بیٹنگ کی،اننگ 3 بالز قبل 286 رنزپر تمام ہوئی۔ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود آسٹریلیا نے اسکور بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔مارنس لبوشین نے 71 اورکیمرون گرین نے 47 رنزبنائے۔کراس واکس نے 4 وکٹیں لیں۔

ورلڈکپ میچ دہلی آلودگی کی سولی چڑھنے لگا ،آئی سی سی کا خطرناک اشارہ،سری لنکن پلیئرز ڈاکٹرز کے مہمان

جواب میں انگلش ٹیم 11 بالز قبل 253 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔169 اسکور تک صرف 4 آئوٹ تھے لیکن بس پھر کیا تھا،آئوٹ ہوتے گئے۔بین سٹوکس نے64 اور ڈیوڈ میلان نے 50 رنزبنائے۔ایڈم زمپا نے سب سے زیادہ3 وکٹیں لیں۔

اس شکست کے ساتھ دفاعی چیمپئن انگلینڈ آفیشلی آئی سی سی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پرآسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔انگلینڈ کے 7 میچز میں اب 2 پوائنٹس ہیں،آخری نمبر ہے۔

پاکستان آفیشلی فاتح،پوائنٹس ٹیبل پر ڈرامائی حالات،سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو اگلے میچ میں کیا کرنا ہے

انگلینڈ کیلئے اب خطرات بڑھ گئے ہیں کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کے قریب ہے۔اگلے 2 میچز جیتے تو ایک ان میں سے پاکستان سے ہے،جس کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان بھی سیمی فائنل سے باہر ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *