چنائی،کرک اگین رپورٹ
کراچی،لاہور کی لابیزنےپاکستانی ٹیم تباہ کردی،جوپیدا ہوتا،اپنا ایجنڈالے آتا،بھارتی صحافی برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خراب کھیلی۔تماش بین اپنے ایجنڈے کے ساتھ بابر اعظم اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں،جو پیدا ہوتا ہے،وہ منہ اٹھاکر اپنا ایجنڈا لے آتا ہے۔اسے نکال دو،اسے کپتانی سے ہٹادو۔اسے کپتان بنادو۔سینئر بھارتی صحافی وکرام گپتا نے شدید غصہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس ٹیم کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔
افغانستان کے خلاف شکست کے بعد بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ کبھی کیا کہتے کہ چنائی کی پچ،کبھی کہتے ہیں کہ فلاں ذمہ دار۔سرفراز کو کپتان بنادو،بابر کو ہٹادو۔کردو،پھر کیا ہوگا۔پاکستانی ٹیم کیلئے گیم پلان نہیں تھا۔کھلاڑی کھیل ہی نہیں رہے تھے۔کمزور ٹیموں سے کھیل کر نمبر ون بن گئے۔ابھی آپ کسی سے پوچھیں گے کہ کسے لائیں۔جواب ملے گا،سرفراز احمد۔مسئلہ کیا ہے؟مسئلہ یہ ہے کہ وہاں کراچی اور لاہور کی لابیز ہیں جو اپنے ایجنڈے پر کام کرتی ہیں۔پاکستان کرکٹ کیلئے کام نہیں کرتے۔
بنگلہ دیش آج پھر کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی یادیں تازہ کرنےکیلئے پرعزم،پاکستانی بھی پرامید
رواں صدی کایہ چھٹا ورلڈکپ ہے۔پاکستان گزشتہ 24 برسوں میں کرکٹ ولڈکپ کا چھتا ایڈیشن کھیل رہا ہے۔5 ورلڈکپ میں صرف ایک بار 12 برس قبل اس نے سیمی فائنل کھیلا تھا۔اس کے علاوہ اسکی منزل یہی تھی جو آج ہے۔1999 ورلڈکپ فائنل میں کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم 2003 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہ جاسکی،اور تو اور سپرسکس سے بھی باہر تھی۔اس سے اگلے ورلڈکپ 2007 میں پہلے رائونڈ سے باہر ہوئی۔2011 میں سیمی فائنل کھیلا۔2015 میں کوارٹر فائنل اور 2019 میں بھی آج والے حالات تھے۔سیمی فائنل نہ ملا۔
افغانستان کی جیت پر ناچنے والے عرفان پٹھان اور سیاسی بیان دینے والے زدران پر کڑی تنقید