| | | | | | |

افغانستان کی جیت پر ناچنے والے عرفان پٹھان اور سیاسی بیان دینے والے زدران پر کڑی تنقید

چنائی،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کی جیت پر ناچنے والے عرفان پٹھان اور سیاسی بیان دینے والے زدران پر کڑی تنقید ۔سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر عرفان پٹھان کا ڈانس اور جشن وائرل ہوگیا۔شائقین بھی حیران رہ گئے اور آئی سی سی سے سوال کیا ہے کہ یہ آئی سی سی کے کمنٹیٹر تھے،پریزنٹر تھے یا پھر افغانستان کے ساتھی تھے۔کیا ایسے کسی کوکھلے عام ایسا کرنے کا اختیار ہے،جہاں پاکستان اور بھارت کے حالات کی تصویر ایسی چل رہی ہو۔

عرفان پٹھان نے میچ ختم ہوتے ہی کمنٹری بکس سے قدم باہر نکالے اور ناچتے ہوئے راشد خان کے سامنے آگئے۔دائیں بائیں ٹھمکے لگائے اور پھر گلے جاملے۔

آنکھوں سے شکایت،جملوں سے اظہار،بابر اعظم سب واضح کرگئے،استعفے کے مطالبات میں شدت

اسی طرح افغانستان کے ابراہیم زردان کے اپنے مین آف دی میچ کو ان لوگوں کے نام کئے جانے پر جو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجے جارہے ہیں،سوشل میڈیا پر فینز نے کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ کھیل میں سیاست اور اس طرح کھلے عام سیاسی بیان دینے پر آئی سی سی کو ایکشن لینا چاہئے۔

صحافی چیئرمین،ہر جگہ غلط لوگ،پاکستان کرکٹ کا بیڑا غرق ہوگیا،شعیب اختر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *