ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پچ اب بھی مشکل،علاج 4 سپنرز،بیٹرزکاپلان اپنا،پاکستان کو ہرائیں گے،ویسٹ انڈین کپتان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان گریک بریتھویٹ کا کہنا ہے کہ پچ مشکل ہے مگرکھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ۔اپنے آپ پر یقین ہے ۔چار سپنرزکے ساتھ میدان میں اتریںگے۔ سینئرکھلاڑی کیمرج کی سکواڈ میں واپسی ہوگی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈٰم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہمان کپتان کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے زیادہ اسکور کر سکیں۔ پچھلے میچ میں پچ بہت مشکل تھی، کھلاڑیوں کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے ۔وہ بہادری سے کھیلیں ۔ہماری کوشش ہوگی میچ جیت کر سیریز برابر کریں۔
کیمر روچ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ہر بیٹر کی نیچر مختلف ہے۔ ہم حالات کے مطابق کھیلیں گے ۔پاکستان ہوم کنڈیشن کا استعمال کرکے اسپن پیچ بنا رہا ہے۔ یہ انکے لیے بہتر ہے، واریکن نے پہلے ٹیسٹ میں بہترین بولنگ کی۔ اس بار بھی وہ اچھا پرفارم کریں گے۔ اندازہ ہے کہ اس میچ کی پچ بھی پہلے میچ کی طرح ہوگی ۔پریکٹس سیشن میں سپنرز کو کھیلنے کی پریکٹس کی ہے ، میچ سے قبل پلان کو ترتیب دیں گے مگر وکٹ مشکل ہے ۔بییٹرز کو انفرادی طورپربھی اپناپلان بناناہوگاتاکہوہ اس پچ پرپرفارم کرسکیں۔ سپنرز پرانحصار کریںگے ،کیوں یہ وکٹ بھی سپن کےلئے ساز گار ہے۔
ٹاس پلان میں تبدیلی کاباعث بن سکتاہے۔ پچ کے بنانے کاحق پاکستان حاصل ہے۔ اگرانہوں نے سپن کواچھا سمجھا تو یہ ان کی مرضی ہے۔ انہوں نے دیکھنا ہے کہ ٹیسٹ میچوں کےلئے ایسی پچ ان کےکھلاڑیوں کے لئے اچھی یابری ہے ، پہلے میچ میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا اثر ٹیم پر مجموعی طور پر پڑا،وارکین کی پرفارمنس اور الیک میتھنزے کی بیٹنگ اچھی رہی اس گیم میں بھی ان سے توقعات ہیں۔