چنائی،کرک اگین رپورٹ
ایل بی پر غلط فیصلہ،ناجائز وائیڈ بالز،نواز سے آخری اوور،بابر گرم،۔وسیم اکرم کا شدید رد عمل۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ2023 اکے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی ایک وکٹ کی شکست والے میچ میں کافی متنازعہ باتیں آئی ہیں۔
آخری اوورز میں امپائر نے حارث رئوف کی بال پر دسویں اور آخری وکٹ کا ایل بی دینے سے انکار کیا۔پاکستان نے ریو لیا۔بال سٹمپ پر جانے سے قبل لیگ سٹمپ صاف دکھائی دے رہی تھیں،چونکہ امپائر نے ناٹ آئوٹ کہا،اس لئے فیصلہ نہیں بدلا۔نتیجہ پر پاکستانی کھلاڑیوں کا جو انداز مایوسی تھا ،وہ یہ بتانے کیلئے کافی تھا کہ جیسے انہوں نے آخری موقع گنوادیا ہو۔اسی اوور میں امپائر نے وائیڈ بال دے دی۔حارث رئوفا مپائر سے چیختے رہے کہ بال بیٹر کو لگ کر گیا ہے لیکن امپائر نہ مانے،بعد میں ایکشن ری پلے میں بال پیڈ کو چھوکرجارہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوسکتا تھا،جنوبی افریقا کو فاضل رنز مل گیا۔
یہ ہے ٹیم پاکستان، سنسنی خیزی،تیزی کی انتہا، ورلڈکپ کا نکتہ عروج،گرین کیپس کا سفر تمام
اسی طرح فیلڈ امپائرز کے کئی فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔پاکستانی ٹیم کچھ بھی نہیں کرسکی۔آخری اوور محمد نواز کو دیئے جانےپر کپتان بابر اعظم پر شدید تنقید ہوئی ہے۔بابرا عظم بھی نواز کی بالز سے خوش نہیں تھے،بعد میں ڈانٹتے دکھائی دیئے۔وسیم اکرم نے اس پر کہا ہے کہ بابر اعظم نے غلط فیصلہ کیا۔اننگ کے 3 ہی اوورز باقی تھے،اسامہ میر کے 2 اوورز باقی تھےا ور نواز کا ایک،اگر میچ پورا ہوتا تو یہ اسامہ کا اوور بنتا تھا لیکن بابر نے اسے کیوں نے نہیں دیا،وہ لیگ اسپنر تھا،2 وکٹ لے چکا تھا،کچھ کرجاتا۔وسیم اکرم شدید غصہ میں تھے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023پوائنٹس ٹیبل،پاکستان اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا مگر کیسے
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے بات میں کہا ہے کہ ڈی آرایس پر کیا بولوں،یہ گیم کا حصہ ہے۔امپائرز کا فیصلہ کہیں بھی جاسکتا تھا۔آخری اوورز کے دوران پاکستانی کمیپ کی حالت تباہ کن تھی،مکی آرتھر بہت ٹینشن میں تھے اور غصہ میں بھی تھے۔مایوس بھی تھے اور پریشان بھی تھے۔پروٹیز کیمپ پر سناٹا تھا لیکن ان کو جیسے یقین تھا کہ جیت جائیں گے۔