لاہور،دبئی:کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں ٹی 10کروانے کی جلدی،قومی کرکٹرزاور بورڈ میں اختلافات شدید۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں 5 روزہ ٹی 10 لیگ کروانے کا منصوبہ بنارہا ہے جو اس ماہ کے آخر میں ہوسکتی ہے۔اس کے لئے انگلینڈ سے ایک کائونٹی ٹیم بھی آرہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اس چکر میں کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی 20 لیگ کیلئے این اوسی جاری نہیں کررہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے کپتان سمیت متعدد پلیئرز کے متحدہ عرب امارات میں آئی ایل ٹی 20 کے لئے معاہدے ہیں،اس کے لئے گزشتہ روز کھلاڑیوں اور ٹیم ڈائریکٹر حفیظ کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کی خبریں بھی آئی تھیں۔اب معلوم ہوا ہے کہ محمد حفیظ یہ سب پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایما پرکررہے ہیں۔
حارث رئوف کی ریٹائرمنٹ طے،اعلان کب کرنے والے
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجوزہ منصوبے پر کھلاڑی بھی بے چین ہیں،اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی پی سی بی پالیسی سے اختلاف کررہے ہیں۔اب 2 کام ہوسکتے ہیں۔کھلاڑی پی سی بی کے سامنے سرنڈر کریں اور انٹرنیشنل لیگ معاہدے کو ختم کریں اور یا پھر پی سی بی کا ٹی 10 کامنصوبہ ختم ہوجائے۔
پاکستان ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور پلیئرز میں لڑائی،تلخ کلامی،تفصیلات آگئیں