لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ کیمپ میں چھیڑچھاڑ،گیند لگ گئی،نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی جیتا توپاکستان کے کیوی دورے کی اہمیت کیسے بڑھے گی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دورہ نیوزی لینڈکیلئے پاکستان ٹیم ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی چھیڑ چھاڑ۔بال بھی لگ گئی۔ایک پلیئر کا دوسرے کے ساتھ جسمانی مذاق ہائی لائٹ ہوا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن جاری۔پریکٹس سیشن سےقبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں حصہ لیا۔اسپنرز، فاسٹ باؤلرز اور تھروور ڈاؤن پر بیٹرز کی پریکٹس۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
نیا کپتان نئے دعوے لے کر سامنے آیا ہے لیکن یاد رہے کہ یہ سب اس وقت تبدیلی ہوئی جب پاکستان 50 اوورز کی چیمپئنز ٹرافی میں ہارا،اس کے فوری بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی اور لائن اپ بدلی گئی ہے۔
خیر جیسے بھی ہے۔پاکستان کی نیوزی لینڈ میں سیریز عالمگیر توجہ ایک ہی صورت حاصل کرسکتی ہے کہ نیوزی لینڈ اتوار 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی جیت لے۔آپ سوچیں کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم سے ایک ہفتہ بوعد جو ٹیم کھیلے گی،وہ پاکستان ہوگی،سب کی توجہ ہوگی کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سائیڈ اپنی پہلی سیریز کیسے کھیلتی ہے،پھر یہی نہیں،یہ کپتان اور پاکستان کی یہ ٹیم چییمپئنز ٹرافی کی فرض کردہ فاتح ٹیم کو ہرادے تو سوچیں کہ ایسے میچز کیسے دیکھے جائیں گے اور ایسی فتح کتنی بڑی متصور ہوگی۔یہ دونوں باتیں کہ سیریز کی اہمیت اور پاکستان کی ممکنہ جیت ایک فرض کئے گئے نتیجہ پر ہے اور وہ یہ کہ نیوزی لینڈ ٹرافی جیتے۔