آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
فخرزمان کو آئوٹ کرکے ٹم سودھی بھپرگئے،غصہ کیسا اور کیوں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مسلسل تیسرے سال اوپننگ جوڑی کرنے والے بابر اعظم طویل عرصہ بعد ٹی ٹوئنٹی میں ون ڈائون پوزیشن پر کھیلنے آئے ۔نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب اور محمد رضوان نے اوپننگ کی ہے۔33 رنزکی شراکت قائم کرنے والے صائم ایوب27 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد بابر رضوان کے ساتھ آملے۔دونوں اسکور کو63 تک لے گئے،ایسا لگا کہ یہی اوپنرز ہی کھیل رہے ہیں۔تیز رنزبنانے کی کوشش میں محمد رضوان اونچا شاٹ کھیل کر14 بالز پر 25 رنزکے ساتھ پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کو تیسری وکٹ 90 کے اسکور پر ملی،جب فخرزمان دس بالز پر 15 کرکے ٹم سائوتھی کی بال پر انہیں کے ہاتھوں کیچ کیا۔کیچ کے بعد سائوتھی ایسے تھے کہ جیسے غصہ سے بھرے ہوں یا کوئی بدلہ چکانے میں مگن ہوں۔غصیلا چہرہ اور سخت آوازیں نکال کر انہوں نے فخرزمان کو میدان سے باہر نکالا۔
پاکستان نے 13ویں اوورز میں 4 وکٹ پر130 اسکور بنالئے تھے۔بابر اعظم 34پر موجود تھے،افتخار احمد آئوٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر 226 رنزبنائے تھے۔
ہالی ووڈ کی فلم نہ ہی نامور اداکار،ڈیوڈ وارنر پھر بھی اسی سٹائل میں ہیلی کاپٹرپر سڈنی گرائونڈ اترگئے