کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ہفتہ 8 اکتوبر کو ہاگلے اوول کرائسٹ چرچ میں مدمقابل ہیں۔
پاکستان کے 3 کھلاڑی آج کے میچ سے باہر
کرائسٹ چرچ کی وکٹ سپورٹنگ ہے۔ڈے نائٹ میچ ہورہا ہے۔کل کے پاکستان اور بنگلہ دیش میچ سے یکسر یہ مختلف ہوگا۔
کرائسٹ چرچ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت نہیں دی ہے۔کیوی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی۔
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہیں۔پلیئنگ الیون میں 3 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز شامل۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں،نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل۔محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
فاسٹ باؤلرز محمد حسنین اور نسیم شاہ طبعیت ناسازی کے باعث آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں. دونوں کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔
میچ سے قبل کی رپورٹ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر اپنے ہاں ہونے والے بچہ کی پیدائش کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔