عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ کے منگل کے میچز،سری لنکا کے پاس گنجائش ختم،اب نمیبیا کے لئے خطرہ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں منگل 18 اکتوبر کو اگر کچھ الٹ پلٹ ہوگیا تو پھر وہ ہوگا جو کسی نے سوچا تک نہیں ہوگا۔
گروپ اے کے اہم ترین میچز شیڈول ہیں۔دن کا پہلا میچ نمیبیا اور نیدرلینڈز ،جب کہ دوسرا میچ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہوگا ۔اس وقت تک نیدرلینڈز اور نمیبیا ناقابل شکست ہیں۔
اب ورلڈ کپ پہلے مرحلہ میں یہ ٹیمیں اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔اس کے بعد ایک ایک میچ باقی ہوگا۔
کیا سری لنکا خطرے میں ہے.ابھی تک نہیں۔کیونکہ گروپ سے 2 ٹکٹ ریزرو ہیں اور فی الحال 2 ہی امیدوار ہیں ۔نمیبیا اور سری لنکا میں فی الوقت یہ جنگ ہے کہ کون اول ہوگا
کیا نیدر لینڈر کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔اتفاق سے ابھی نیدرلینڈز اور نمیبیا کھیلیں گے ۔اگر یہاں نمیبیا نے جیت رقم کردی تو اس کی سپر 12 میں انٹری پکی ہوگی۔نیدر لینڈرز کی جیت کی صورت میں صورتحال دلچسپ ہوگی۔سری لنکن ٹیم عرب امارات کے خلاف 100 فیصد فیورٹ ہے انہونی کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن فرض کریں کہ ایسا کچھ ہوگیا تو سری لنکا کا بوریا بستر گول ہوجائے گا ۔
ممکنہ صورتیں
نمیبیا اور نیدر لینڈر کے میچ میں جو جیتا اس کے 4 پوائنٹس ہوجائیں گے۔سری لنکا عرب امارات سے جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ نیدر لینڈر اور نمیبیا میچ کی ناکام ٹیم کے برابر ہوگا۔
اگلے آخری میچزچاروں ٹیمیں پھر 20 اکتوبر کو ایکشن میں ہونگی ۔اس روز سری لنکا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔نمیبیا کا عرب امارات کے خلاف میچ ہوگا۔اب اگر 18 اکتوبر کے میچز میں سری لنکا عرب امارات سے جیتا ہوگا اور نیدر لینڈز نمیبیا سے ہارا ہوگا تو دونوں میں جو جیتا،وہ آگے جائے گا۔نیدرلینڈز کی ٹیم نےا گر نمیبیا کو ہرادیا تو پھر نئی بحث کا آغاز ہوگا۔
ویوین رچرڈزماسٹربن گئے،جونیئر طلبا کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی سٹوڈنٹ
منگل 18 اکتوبر صبح 9 بجے پہلا میچ نمیبیا اور نیدرلینڈز کا ہوگا،نمیبیا نے سری لنکا جیسی ٹیم کو بڑے اعتماد سے ہرایا ہے اور نیدرلینڈز ٹیم بڑی مشکل سے متحدہ عرب امارات سے جیتی ہے۔ نیدرلینڈڈی لیڈ کے ساتھ، سینئر ز کولن ایکرمین اور ٹام کوپر کے ساتھ خطرناک ہوگا یا نہیں،میچ بتائےگا۔
سری لنکا کی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی مہم افتتاحی میچ میں نمیبیا کے خلاف شکست کے ساتھ شروع ہوئی، نتیجے میں ایشیا کپ چیمپئنز کےپاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔افریقی ٹیم کے خلاف 55 رنز کی شکست کے مارجن کا مطلط نیٹ رن ریٹ پر اس کے اثرات کا ہونا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ داسن شاناکا کی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بڑی جیت کے لیے زور دینا ہوگا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم بنی خاص مہمان،شاہی استقبال ،تاریخی تعریف
خلاصہ یہ ہے کہ سری لنکا کے پاس شکست کا کوئی جواز نہیں،فتح بھی بڑے مارجن سے درکار ہوگی،امید کی جاسکتی ہے کہ سری لنکن ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔پہلے میچ میں نمیبیا فیورٹ ہوگا لیکن نیدرلینڈز ہمت کرے تو ایک نئی روح پھونک سکتا ہے۔لگتا ایسا ہے کہ مسلسل تیسرے روز غیر متوقع نتیجہ آسکتا ہے اور اس کے لئے آج کا فیورٹ نمیبیا شکنجے میں جاسکتا ہے۔پہلا میچ صبح 9 اور دوسرا دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
جیولنگ میں موسم بہتر ہوگا۔بارش کا معمولی امکان ہے،میچز مکمل ہوسکتے ہیں۔