| | | |

ویوین رچرڈزماسٹربن گئے،جونیئر طلبا کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی سٹوڈنٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ویوین رچرڈزماسٹربن گئے،جونیئر طلبا کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی سٹوڈنٹ۔ماسٹرکلاس نے کرکٹ کلاس لگادی۔جونیئرز کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی ویوین چرڈز کی کلاس میں  دوزانو ہوگئے۔کلاس ماسٹر کی کلاس بھی کلاس تھی۔

یہ سب لاہور میں ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ہوا۔پاکستان جونیئرلیگ کے مقابلے جاری ہیں،جہاں ٹیموں کے مینٹوروکوچز کے روپ میں غیر ملکی نام موجود ہیں۔ویسٹ انڈیزکے سابق کھلاڑی اور لیجنڈری پلیئر سر ویوین رچرڈز کی کیا بات ہے،جو روپ نکالیں ،سجتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بنی خاص مہمان،شاہی استقبال ،تاریخی تعریف

گزشتہ روز لاہور میں جاوید میاں داد کے ساتھ مل کر ویوین چرڈز نے سائکل ریس لگائی تھی،دیکھنے والوں نے انجوائے کیا،آج لاہور میں جونیئر لیگ میں شریک ملکی وغیر ملکی لٹل اسٹارز کی انہوں نے اسکول طرزکی کلاس لگالی۔دلچسپ بات یہ تھی کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 2 مرتبہ کے ٹی 20 ورلڈ چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی بھی دیگر  طالب علموں کی طرح بیٹھ کر ہیڈ ماسٹر کی کلاس سنتے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *