| | | | | |

پی ایس ایل 7،رضوان کا اعزاز ،بیٹ دوسرے بیٹر کے پاس چلا گیا،حفیظ کے ساتھ ڈرامہ

لاہور،کرک اگین رہورٹ

Twitter Image

پاکستان سپر لیگ 7 کے مسلسل 2 ایڈیشن میں 500 سے زائد اسکور بنانے کا اعزاز محمد رضوان نے حاصل کرلیا۔انہوں نے گزشتہ سال بھی 500 اسکور کئے تھے۔اس وقت تک 532 اسکور کرچکے ہیں۔ان کے اوپر فخرزمان ہیں۔شان مسعود 500 کے قریب ہیں۔

یہی نہیں بلکہ محمد رضوان نےا س سیزن میں لگاتار چوتھی بار ففٹی پلس اسکور  کیا۔اس سیزن میں یہ 7 ویں ففٹی پلس اننگ ہے۔

اس کے ساتھ ہی دونوں محمد رضوان  کی اہم بات یہ ہے کہ وہ تسلسل کے ساتھ اسکور کررہے ہیں۔فخرزمان بھی اسی قسم کی پرفارمنس پیش کررہے ہیں۔

پی ایس ایل آئی پی ایل سمیت سب سے اعلی اور منفرد کیوں،انگلینڈ سے بڑا سرٹفکیٹ مل گیا

ملتان سلطانز کی اننگ کے دوران ایک بار محمد رضوان کے ہاتھوں سے بیٹ گرگیا،ساتھی کھلاڑی ریلی روسو نے جب انہیں واپس دیا تھا وہ اسٹائل دیکھنے لائق تھا۔

محمد رضوان کا سٹرائیک ریٹاس میچ میں سلو رہا ہے۔انہوں نے 53 رنز کے لئے 51 بالیں کھیلیں۔صرف 3 چوکے تھے۔ایک بھی چھکا نہ تھا۔

لاہور قلندزر نے 163 رنزکے جواب میں اننگ شروع کی تو مشکلات رہیں۔محمد حفیظ کے صفر پر اسٹمپ ہونے سے لاہوریوں کو سانپ سونگھ گیا۔یہ 48 کے اسکور پر گرنے والی تیسری وکٹ تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *