| | | | | | | | | |

پی ایس ایل آئی پی ایل سمیت سب سے اعلی اور منفرد کیوں،انگلینڈ سے بڑا سرٹفکیٹ مل گیا

کرک اگین رپورٹ

Getty Images

پاکستان سپر لیگ 7 کو اس کے جاندار مقابلے،کوالٹی کرکٹ اور بہت سی کاوشوں کا بہترین صلہ انگلینڈ سے مل گیا ہے۔ایسا صلہ جو آئی پی ایل سمیت دنیا کی تمام کرکٹ لیگز کا صفایا کرگیا ہے،یہ بات کسی معمولی فورم سے نہیں ملی بلکہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کی ہے۔

سابق انگلش کپتان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ

پاکستان سپر لیگ  کا اپنا مقام اور پہچان ہے۔اس میں اعلیٰ کوالٹی کے کھلاڑی منظر عام پر آتے ہیں۔دوسرے ٹورنامنٹس کے مقابلہ میں کم گیمز اسے مختصر ترین بنادیتے ہیں۔یہ بات اتنی اہم ہے کہ تشنگی باقی رہ جاتی ہے اور اس کے ختم ہونے کے لئے آپ تیار نہیں ہوتے۔آپ مزید مقابلے چاہتے ہیں لیکن یہختم ہوچکی ہوتی ہے۔یہ بات کسی اور لیگ میں نہیں ہے۔اور یہی اسے ممتاز کردیتی ہے۔

مائیکل وان نے اس تبصرے سے یہ بتایا ہے کہ اعلی کوالٹی پلیئرز اسے کھیلتے ہیں۔ہائی لیول کی کرکٹ دکھائی دیتی ہے۔ساتھ میں ہر ایک اسے دیکھنا چاہتا ہے ،اس کے ختم ہونے پر ایک قسم کا افسردہ ہوتا ہے،باقی لیگز میں ایسی فیلنگ نہیں ہوتیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *