| | | | |

ویوین رچرڈز عمران خان کو دیکھ کر رکے،اچانک آگے بڑھے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویوین  رچرڈز اپنے دور کے عظیم کپتان عمران خان کو دیکھ کر چلتے چلتے رک گئے اور بے اختیار ہاتھ آگے بڑھایا لیکن ہاتھ تصویر تک ہی جاسکا،سامنے تصویر ہی تھی۔

قصہ یہ ہے کہ ویوین چرڈز اس وقت عمران خان کے دیس میں ہیں،پاکستان جونیئر لیگ کے لئے لاہور میں ہیں،انہوں نے آج پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سٹر میں میوزیم کا دورہ کیا،وہاں انہوں نے یادگار تصاویر دیکھیں،پاکستان کرکٹ کی ہسٹری پر نگاہ دوڑائی۔ساتھ میں پاکستان کی جیتی ٹرافیز کو بھی دیکھا،اس دوران ان کی  نظر ایک تصویر پر پڑی،وہ رک گئے،بے اختیار آگے بڑھے اور عمران خان کی لگی تصویر پر ہاتھ رکھا۔

ویوین رچرڈزماسٹربن گئے،جونیئر طلبا کے ساتھ چیمپئن کپتان بھی سٹوڈنٹ

یقینی طور پر وہ اپنے دور کا وہ وقت یاد کررہے ہونگے جب ماضی کے یہ ستارے ایک دوسرے کے خلاف کھیلا کرتے تھے۔

دورے کے اختتام پر ویوین رچرڈز نے اپنے خاص خیالات بھی وہاں موجود بک میں لکھے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *