| | | | |

پی ایس ایل کو نیا جمپ،نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس   بروز پیر کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کی معاونت کرنے کے لیے انہیں مندرجہ ذیل پیشکش کی ہیں

 ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیےانہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا
ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد صرف فرنچائز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ پی سی بی کو امید ہے کہ فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *