کوآلا لمپور ،کرک اگین رپورٹ
انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے لئے گزشتہ سال کا ری پلے ثابت ہوا
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ گزشتہ سال کے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ری پلے ثابت ہوا۔ گزشتہ سال بھی مردوں کا فائنل جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوا۔ پروٹیز ٹیم کو خفت کا سامنا کرنا پڑا اور بھارت نے اسے جیتنے نہیں دیا ۔روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے سات رنز سے فائنل جیتا تھا اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔۔
آج ائی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کوالا لمپور میں کھیلا گیا۔ ایک مرتبہ پھر بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین آمنے سامنے تھیں۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو بڑی آسانی کے ساتھ 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔پروٹیز ٹیم 20 اوورز کھیل کے صرف 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارتی انڈر 19 نے یہ ہدف 12ویں اوورز میں مکمل کر کے فائنل جیت لیا۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کوالا لمپور موجود تھے۔ انہوں نے انعامات تقسیم کیے۔