| | | | | | |

اسامہ میر کاوکٹوں کا چھکا،قلندر کو چھٹی شکست،پی ایس ایل 9 سے باہر،سلطانز فائنل 4 میں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

اسامہ میر کاوکٹوں کا چھکا،قلندر کو چھٹی شکست،پی ایس ایل 9 سے باہر،سلطانز فائنل 4 میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا سفر تمام۔ملتان سلطانز سے 60 رنزکی عبرتناک شکست کے بعد اس کے فائنل 4 میں جانے کے امکانات سرے سے ہی معدوم ہوگئے ہیں،اس لئے کہ  رواں ایونٹ میں یہ اس کی مسلسل چھٹی شکست بھی ہے۔ملتان سلطانز نے 6 میں سے 5 میچ جیت کر فائنل 4 کی ٹکٹ کٹوالی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان لاہور قلندرز ملتان سلطانز کی جانب سے اب تک کے ایونٹ میں دیئے گئے سب سے بڑے ہدف 215 رنزکے تعاقب میں شروع سے ہی نفسیاتی دبائو اور تیزی کا اشکار تھے،وقفہ وقفہ سے گرنے والی وکٹوں نے اسے مزید بد حواس کردیا۔اسپنرز اسامہ میر اور فیصل اکرم نے تباہ کن بالز کیں اور قلندرز کی ٹیم 18  بالیں قبل 154 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ڈیئر ڈوسین 30 رنز بناسکے۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے3.5 اوورز میں 40 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم نے 25 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔

رضوان نے امپائر کی ہوانکال دی،خوفزدہ کردیا

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 214 رنزبنائے۔نئے وکٹ کیپر عثمان خان نے 55 بالز پر 96 رنزبنائے۔رضوان صفر پر گئے لیکن ریزا اور افتخار نے بھی تیز ترین 40 ،40 رنزبنائے۔شاہین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سے نکلتے ہی سلطانز کی اور اڑان،پی ایس ایل 9 کا بڑا ٹوٹل

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *