لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف آج پیر کو لاہور ہونگے۔وہ آئی سی سی ورلڈکپ کے پاکستان بھارت میچ کے بعد بھارت کے دورے کے بعد واپس پاکستان آرہے ہیں اور ملک کے ہیڈ کوارٹر کی اعلیٰ شخصیات نے بھی ایک رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں احمد آباد کے کرائوڈ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سلوک،آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی سمیت پاکساتنی فینز کو ویزا نہ دیئے جانے جیسے معاملات شامل ہیں۔
آئی سی سی بھارت کے ساتھ،پی سی بی بے بس،اسٹیڈیم میں سیاسی بینرز،قومی کرکٹرزکو گالیاں
ٹیلی گراف کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ہونے والے واقعہ سے پی سی بی اس بات سے خوش نہیں ہے کہ اس کے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران کیا کہاگیا تھا۔ ابھی تک اس معاملے کو سرحد پار ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ شخصیات دیکھ رہی ہیں اور حتمی فیصلہ تب ہی لیا جائے گا جب پی سی بی کے صدر ذکا اشرف پیر کو لاہور پہنچیں گے۔
ہجوم سے شدت پسند مذہبی نعرے لگاتے رہے جب کہ محمد رضوان کو بھی پہلی اننگز میں جسپریت بمراہ کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے ہجوم کی طرف سے زہریلے تبصروں اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارت میں محمد رضوان پر مقدمہ دائر
احمد آباد میں محمد رضوان کو ہدف بنایا گیا۔ان کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ہے۔دیگر واقعات بھی ہوئے ہیں۔