| | | | | |

بھارتی ایئر لائنز کا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں فتح کا کیک،امام اور سعود کیلئے ٹرافیزکیوں

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

بھارتی ایئر لائنز کا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں فتح کا کیک،امام اور سعود کیلئے ٹرافیزکیوں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کی ایک ایئر لائنز کی جانب سے سرپرائز۔حیدرآباد سے احمد آباد جاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا اور یہ سب دوران پرواز ہوا۔

کھلاڑی سرپزائز تھے۔کیک پر لکھا تھا کہ ٹیم پاکستان کو جیت کی مبارک باد ہو۔یہ خوشی سری لنکا کے خلاف حاصل کامیابی کی تھی۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،آج بھی بڑا،فاسٹ اورغیرمعمولی میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ آسٹریلیا،جائزہ

کھلاڑیوں نے کیک کاٹ کر ایک دوسرے اور فلائٹ عملہ کو کھلایا اور شکریہ ادا کیا۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھی ایک ٹرافی سعود شکیل کو دی،جسے امپیکٹ پلیئر کا اعزاز کہا گیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابرا عظم نے امام الحق کو مشترکہ طور پر تیز ترین 3 ہزار ون ڈے اسکور کرنے پر ٹرافی دی ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ،روہت شرما کاتکبرانہ بیان،پاکستان کی تضحیک،بحث چھڑگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم احمد آباد میں آج پریکٹس کرے گی،بھارت کے خلاف میچ 2 روز بعد ہفتہ کو ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *