| | | | | |

ویرات کوہلی کی سنچری متنازعہ ہوگئی،امپائرکی واضح مدد،ورلڈکپ بھارت کیلئے فکس،الزامات لگ گئے

پونے،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کی سنچری متنازعہ ہوگئی،امپائرکی واضح مدد،ورلڈکپ بھارت کیلئے فکس،الزامات لگ گئے۔ویرات کوہلی کی بنگلہ دیش کےخلاف ورلڈکپ سنچری متنازعہ ہوگئی۔ساتھ میں بھارت نوازی اور ورلڈکپ فکسنگ کے الزامات سراٹھانے لگے ہیں۔بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ 2023 دن بدن متنازعہ ہورہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھونچال ہے۔پاکستان،بنگلہ دیش اور بھارت میں وائیڈبال ٹاپ ٹرینڈ میں شوہورہا ہے۔

معاملہ یہ ہےکہ  بھارت کا اسکور 41 اوورزکے اختتام پر255 رنز 3 وکٹ تھا۔بھارت کوجیت کیلئے 2 رن اور ٹنڈولکر کو سنچری کیلئے 3 رنز درکار تھے۔بنگلہ دیش کے اسپنر نیسوم نے 42 ویں اوور کی پہلی بال کی جو لیگ سائیڈ سے باہر تھی اور بہت باہر تھی،امپائر رچرڈ نے اسے وائیڈ بال نہیں دی جو کہ آئی سی سی قواعد کے خلاف ہے۔کوہلی نے اس کے بعد اگلی بال چھوڑ کر اس سے اگلی بال پر چھکا لگایا۔اپنی سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو جتوادیا۔

کرکٹ ورلڈکپ2023،بھارت زورکے باوجود پہلی پوزیشن نہ بناسکا،پاکستانی ٹریننگ میں 5 غیر حاضر

سوشل میڈیا صارفین کی جنب سے اس کے بعد سے تنقید کا لامتناہی سلسلہ ہے جو رکنے میں نہیں آرہا۔ویرات کوہلی کی سنچری میں امپائر کی مدد کا عنصر نمایاں ہوا۔ساتھ میں پورے ورلڈکپ کو دائو پر لگانے کے الزامات ہیں۔کہا جارہا ہے کہ یہ میلہ بھارت ہی کےلئے سجایا گیا ہے۔

بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے ہراکر مسلسل چوتھی جیت نام کی ہے اور نیوزی لینڈ کے برابر ہے لیکن نیٹ رن ریٹ میں اس سے نیچے ہے۔

رضوان نے حماس کی حمایت کی،بھارتی صحافی کا پیٹ کمنز سے سوال،آسٹریلین کپتان نے کیا جواب دیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *