| | | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ2023،بھارت زورکے باوجود پہلی پوزیشن نہ بناسکا،پاکستانی ٹریننگ میں 5 غیر حاضر

پونے،بنگلور،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ2023،بھارت زورکے باوجود پہلی پوزیشن نہ بناسکا،پاکستانی ٹریننگ میں 5 غیر حاضر۔بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں فتح حاصل کی ہے۔یوں وہ نیوزی لینڈ کی طرح چوتھی مسلسل جیت کے ساتھ ناقابل شکست ہے۔ایک بات ضرور ہے۔کوشش کے باوجود پوائٹس ٹیبل پر اس کا دوسرا نمبر ہے۔نیوزی لینڈ 1.92 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے اور بھارت 1.69 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

آسٹریلیا میچ سے قبل پاکستان کے ہیڈ کوچ کا بائولنگ کے حوالے سے بڑا اعتراف

جمعرات کو پونے میں  بھارت کو بنگلہ دیش کے 256 رنزکے جواب میں 42 ویں اوور میں 3 وکٹ پر فتح ملی۔ویرات کوہلی نے کیریئر کی 48 ویں ون ڈے سنچری بنائی۔وہ 103 پر ناقابل شکست رہے۔شبمان گل نے53 رنزکئے۔اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم 8 وکٹ پر 256 رنزبناسکی۔لٹن داس  نے 66 کی اننگز کھیلی۔

ادھر تمام نگاہیں بنگلور پر مرکوز ہوگئی ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں.پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے موقع پر ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اختیاری تربیتی سیشن کیا۔پانچ کھلاڑیوں فخر زمان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، اسامہ میر اور حارث رؤف نے آج کے سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

رضوان نے حماس کی حمایت کی،بھارتی صحافی کا پیٹ کمنز سے سوال،آسٹریلین کپتان نے کیا جواب دیا

اطلاعات ہیں کہ شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف نہیں کھیلیں گے،ان کی جگہ اسامہ میر ہونگے۔

پاکستان آسٹریلیا ورلڈکپ میچزکی دلچسپ آنکھ مچولی،10میچ،12برس کا سرکل،اب کس کی باری

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *