| | | | | | | |

شاداب سے لڑائی تھی یا؟شان مسعود کی وضاحت،وسیم اکرم شدید برہم

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

شاداب سے لڑائی تھی یا؟شان مسعود کی وضاحت،وسیم اکرم شدید برہم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان میں کچھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔جسے میچ کی دوسری اننگ میں دیکھا گیا،اس کے بارے میں شان مسعود کہتے ہیں کہ بڑی بات نہیں تھی،اوور کی ایک بال کے حوالہ سے رد عمل تھا۔کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

کراچی کنگز کے کپتان وسیم اکرم اس شکست کے بعد افسردہ نظر آئے،ان کا کہناتھا کہ ٹیم سلیکشن،پرفارمنس اور کپتان شان مسعود کی فارم مسائل کا سبب بنی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کراچی کنگز کے صدر کی حیثیت سے افسردہ بھی ہوں اور ٹینشن میں بھی ہوں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل ہسٹری کا نیاریکارڈ،کپتان شاداب خان لاعلم نکلے،پھر کیا ہوا

پی ایس ایل میں اسلام آباد نے کراچی کو ہراکر 9 پوائنٹس کئے ہیں۔شان مسعود کہتے ہیں کہ ہمارے 2 میچزباقی ہیں۔وہ جیت کر ریس میں رہیں گے لیکن وسیم اکرم کہتے ہیں کہ بہت مشکل ہے۔کوئٹہ،اسلام آباد اور پشاور کے 9،9 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔کوئٹہ کے تو 3 میچز باقی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *