سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
ویلکم ٹو بنگلہ دیش آفٹر ٹین ایئرز(بنگلہ دیش میں 10 سال بعد خوش آمدید)۔میزبان ٹیم نے کیوی ٹیم کی اپنے ملک لینڈنگ کے 10 ویں روز پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر نیوزی لینڈ کو اپنی موجودگی کا احساس دلادیا ہے۔آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن 3 میں دونوں ممالک کی پہلی سیریز تھی،اتفاق سے پہلا ہی ٹیسٹ ہے۔بنگلہ دیش نے سلہٹ میں 150 رنزسے کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر کھاتہ کھول دیا ہے اور کیوی ٹیم صفر پوائنٹس کے ساتھ دوسرا ٹیسٹ کھیلے گی۔یہ کیویز کے خلاف بنگلہ دیش کی ہوم میدان میں پہلی اور اوورآل دوسری ٹیسٹ فتح ہے ۔اسپنر تیج الاسلام کی 10 وکٹ کی بائولنگ بھی سب سے پہلی بار ہوئی ہے۔
ہفتہ کو میچ کے 5 ویں روز کی صبح کیوی ٹیم نے 113 رنز7 وکٹ سے اننگ شروع کی تو 8 ویں کامیابی جلد مل گئی۔58 رنزبنانے والے سیٹ بیٹر ڈیرل مچل آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان ٹم سائوتھی نے شاندار بلے بازی اور مزاحمت کی لیکن وہ بھی 34 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 181 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یوں بنگلہ دیش نے 150 رنزسے جیت کے ساتھ 2 میچزکی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری نام کی ہے۔ تیج الاسلام اسپنر نے 75 رنز دے کر 6 اور میچ میں 184 رنز دے کر 10 وکٹیں لیں۔
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا اسکور 310 اور 338 رہا۔نیوزی لینڈ ٹیم 317 اور رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔
یہ بنگلہ دیش کی 22 سالہ ٹیسٹ تاریخ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری جیت ہے۔اب تک 19 میچزمیں سے اسے13 میں شکست ہوئی۔4 برس قبل اس کی پہلی جیت نیوزی لینڈ میں تھی۔یوں یہ اس کی کیویز کے خلاف ہوم میدانوں میں پہلی ٹیسٹ فتح بھی ہے۔تیج الاسلام بنگلہ دیش ہسٹری میں میچ میں 10 وکٹ لینے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں۔