کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو حیران کن جواب،کیا جیتنے والا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کےخلاف زبردست مزاحمت۔کینگروز کو بے بس کردیا۔آخری وکٹ کی جوڑی نے پاگل بنادیا۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگ میں 253 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے اگرچہ 33 رنزکی سبقت لی ہےلیکن ویسٹ انڈیز نے پریشان کیا ہے۔100 واں ٹیسٹ کھیلنے والےکریگ بریتھویٹ صفر پر آئوٹ ہوئے لیکن174 پر 7 وکٹ گنوانے والی سائیڈ نے 253 رنز کرہی لئے۔؎
برینڈن کنگ نے 75 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔الزاری جوزف نے27 رنزبناکر حملہ کم کیا۔62.3 اوورز میں 237 پر ویسٹ انڈیز کی 9 وکٹیں گر گئیں۔پیٹ کمنز اینڈ کمپنی کو آخری وکٹ کیلئے قریب 11 اوورز کرنےپڑے۔جیڈن سیلئز اور اینڈرسن فلپ نے تھکا مارا۔نیتھن لائن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 286 رنزبنائے تھے۔دوسری باری شروع ہے۔سام کونٹاس صفر پر باہر ہوگئے۔