بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی اب کب ایکشن میں آئیں گے،ون ڈے کرکٹ شیڈول بھی اکتاہٹ سے بھرپور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل جیتنے والے آر سی بی (رائل چیلنجرز بنگلورو) کے کپتان ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں کب واپس آئیں گے۔طویل سکوت اور وقفہ۔
بھارت کے مشہور زمانہ کرکٹر ویرات کوہلی ٹی انٹرنیشنل کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔انگلینڈ میں بھارت کی میچزکی طویل سیریز ان کے بناہوگی۔یوں وہ اگلے ماہ تو نظر بھی نہیں آئیں گے۔
بھارت کا محدود اوورز کا دورہ بنگلہ دیش اگست میں ہے۔ٹی 20 کے ساتھ 3 ون ڈے میچز ہیں۔آسٹریلیا میں اکتوبر میں 3 ون ڈے میچز ہیں اور نومبر،دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سرزمین پر ون ڈے میچز ہونگے۔یوں سال کے اختتام تک بھارت کے پاس 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہیں۔ویرات کوہلی کتنے میں کھیلتے ہیں اور پھر وقفے بھی لمبے ہیں۔شاید ایک روزہ کرکٹ سے بھی جلد اکتا جائیں،کیونکہ تسلسل نہیں ملے گا۔