| | | | | | | |

ایشیا کپ کہاں ہونے جارہا،ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا کیا فیصلہ،شعیب اختر نے سب بتادیا

دوحا،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کہاں ہونے جارہا،ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا کیا فیصلہ،شعیب اختر نے سب بتادیا۔لیجنڈز لیگ کے لئے پاکستانی اسٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 اگر پاکستان میں نہیں ہوا تو کون سے تیسرے ملک میں ہوگا۔ساتھ ہی یہ بھی کلیئرکردیا کہ ورلڈکپ کے لئے پاکستان بھارت جائے گا یا نہیں۔بھارتی میڈیا نے اس تمام تر معاملہ کو 2 اینگل سے شائع کیا ہے۔

ان دنوں قطر میں لیجنڈز لیگ جاری ہے۔جہاں پاکستانی اور بھارتی کرکٹ اسٹارز موجود ہیں۔شعیب اختر نے اسی دوران ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023 اس سال پاکستاں میں شیڈول ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی۔ایسے میں یہ تیسرے ملک میں منتقل ہوگا اور وہ سری لنکا ہوگا۔

ایشیا کپ کے فوری بعد سال کے آخر میں بھارت میں 50 اوورز مینز آئی سی سی ورلڈکپ ہوگا۔پی سی بی کے مطابق اگر بھارت پاکستان نہیں آیا تو پاکستان بھی ورلڈکپ کے لئے بھارت نہیں جائے گا لیکن شعیب اختر کی رائے اس کے برعکس ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میرے خیال میں میگاگلوبل ایونٹ میں پاکستان بھارت کا سفرکرے گا۔ویسے بھی پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز بحال ہونی چاہئیں۔

ایشیا کپ 2023 اس سال ستمبر میں پاکستان اور ورلڈکپ 2023 اس سال اکتوبر،نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے،اس حوالہ سے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ حکام کی میٹنگ اگلے 1 ہفتہ میں ہوگی۔اس میں تمام فیصلے ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *