| | |

کاکول میں کرکٹ کیمپ کے دوران ٹینس مقابلہ کون جیتا،دلچسپ تبصرے جاری

لاہور،کرک اگین رپورٹ

کاکول میں کرکٹ کیمپ کے دوران ٹینس مقابلہ کون جیتا،دلچسپ تبصرے جاری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کاکول میں ریس مقابلے کے بعد ٹینس کورٹ میں بھی کھیلتے دکھائی دیئے ہیں۔ایسے پلیئرز جو دن بھر کی سخت مشقوں میں شریک نہیں ہوتے،ان کے لئے نائٹ سرگرمیاں بھی ہیں۔کبھی  ان گنت میٹر ریس ہے تو کبھی تیز دوڑ۔

رات گئے پی سی بی میں اہم اجلاس،کوچزفائنل،کپتان پر اہم بات،رضوان پر الزام

تازہ ترین مقابلہ ٹینس کا سامنے آیا ہے۔یہ ٹینس کا ڈبلز مقابلہ تھا۔کاکول ٹریننگ سینٹر میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد حارث کی جوڑی ایک جانب تھی تو نسیم شاہ اور عباس آفریدی دوسری طرف تھے۔یہ مقابلہ شاہین اینڈ کمپنی  نے دو کے مقابلے میں تین گیمز سے  جیت لیا۔

کاکول ٹریننگ سنٹر میں پاکستانی کرکٹرز کی ٹرینبنگ پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔کوئی کھلاڑیوں کو اعزازی عہدے دے رہا ہے تو کوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کی بجائے پاک ٹیم کا ٹائٹل لگارہا ہے۔سوال ہورہا ہے کہ توپوں سے آئندہ جیتا جائے گا یا پھر گولوں سے۔ٹپس کا سب کو انتظار ہے۔

کاکول کو کوچز اور کپتان تیار کرنے کی بھٹی بنانے کی کوششیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *