| | |

رات گئے پی سی بی میں اہم اجلاس،کوچزفائنل،کپتان پر اہم بات،رضوان پر الزام

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

رات گئے پی سی بی میں اہم اجلاس،کوچزفائنل،کپتان پر اہم بات،رضوان پر الزام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا ہے۔اس کا پہلا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو سفارشات پیش کیں۔اجلاس میں کوچز سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف۔ وہاب ریاض، عبدالرزاق۔ بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی اجلاس میں شرکت تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان۔۔۔نام سیٹ،بابرنقوی ملاقات نہیں ہوسکی،گرباز حمایت میں آگئے

ذرائع کے مطابق کوچز اور کپتان فائنل کرلئے گئے ہیں۔2 غیر ملکی اور 2 مقامی کوچز ہونگے۔کپتانی کے حوالہ سے محمد رضوان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ورلڈکپ کے دوران غزہ کے حوالہ سے ٹوئٹس کی تھیں،شاہین آفریدی کی بطور انسان تعریف کی گئی ہے۔بابر اعظم کے ساتھ گزشتہ دور کے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے کی گئی تذلیل قابل بحث آئی،انکے لیک میسجز بھی سامنے آئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *