| | | | | | | | | | |

پاکستانی ٹیم وہ ایک رات نہ سوسکی،شان مسعود کا انکشاف،حفیظ قلندرز چھوڑ گئے

کرک اگین رپورٹ

کرکٹر محمد حفیظ نے لاہور قلدرز کو چھوڑدیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ

میرا لاہور قلندرز کے ساتھ سفر تمام ہوا۔میں گزشتہ 4 سالہ سفر کی کامیابیوں اور سیکھنے کے عمل پر ٹیم کا مشکور ہوں۔قلندرز کی اگلی کامیابیوں کے لئے دعا گوں پوں گا۔

ادھر پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کا ماہ ہے،اس کے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملتر کے بعد انگلینڈ کے جیسن رائے نے بھی لیگ کے لئے اپنانام دے دیا ہے۔یوں پی ایس ایل 8 کے لئے غیر ملکی پلیئرز میں جوش وخروش پایا جاتا ہے۔جنوبی افریقا کے جانی مین ملان بھی شامل ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین کے لئے حیران کن ملک مقابلہ پر،ووٹنگ اگلے ہفتہ

ادھر قومی کھلاڑی شان مسعود  نے انکشاف کیا ہے کہ زمبابوے کے خلاف 1 رن کی شکست پلک جھپکنے کی بات نہ تھی،سچ یہ ہے کہ اس 1 رن کی شکست سے ہماری پوری رات کی نیند اڑگئی۔کھلاڑی اس رات نہیں سوپائے تھے۔کھلاڑی اتنے افسردہ اور غمگین تھے کہ پوری رات نہیں سوسکے تھے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو وہی شکست لڑی ہے۔اس کی وجہ سے اس وقت سیمی فائنل کی منزل سے دور ہیں۔اب ناقابل یقین اپ سیٹ نتائج کی توقع کررہے ہیں۔اس کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔جب اتوار کو گروپ 2 کے آخری 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *