| | | | |

ورلڈ چیمپئن لیجنڈز لیگ،پاکستان نے بھارت کو بری طرح ہرادیا،ایج باسٹن جھوم اٹھا،فینز خوش

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ چیمپئن لیجنڈز لیگ،پاکستان نے بھارت کو بری طرح ہرادیا،ایج باسٹن جھوم اٹھا،فینز خوش۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایج باسٹن میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو  68 رنز سے ہرادیا۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان کے پرانے بابے بھارتی بابوں پر بھاری پڑے۔

بھارتی ٹیم 244 رنزکے بڑے ہدف کے تعاقب میں پوری طرح دبائو میں رہی۔ساتھ میں پاکستانی گیندبازوں نے بھارتی بیٹرز کی ایسی تیسی کردی۔ایج باسٹن کے فل پیک ہائوس میں پاکستانی فینز خوشی سے جھوم اٹھے۔

بھارتی اننگ  9 وکٹ پر 175 رنز    تک پہنچ سکی۔یوں پاکستان نے 68 رنز سے میچ جیت لیا ہے۔رائنا 52 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 3،3 وکٹیں لیں۔

اس سے پہلےپاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 243 رنزبنائے۔اوپنرز شرجیل خان اور کامران اکمل نے 145 اوورز کی شراکت قائم کی۔یوں یہ تیز تھی کہ صرف 65 بالز پر یہ شراکت بنی۔بھارت کو پہلی کامیابی شرجیل خان کی ملی جو 30 بالز پر 72 کرگئے۔صہیب مقصود نے بھی جارحانہ ہٹنگ کی اور 51 رنزکی اننگ کھیل گئے۔کامران اکمل 40بالز پر 77 کرگئے۔شاہد خان آفریدی پہلی بال پر صفر پر گئے۔شعیب ملک 25 پر ناقابل شکست لوٹے۔

عرفان پٹھان کو ایک اوور میں25 رنزکی مار پڑی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *