لندن،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈکرکٹ کمیٹی ختم،ورلڈکرکٹ کنیکٹس بورڈ تشکیل،جے شاہ اور گنگولی شامل،پاکستان آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈ کرکٹ کمیٹی ختم۔نو تشکیل شدہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس ایڈوائزری بورڈ میں بھارتی شامل،پاکستان باہر ہے۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ بھی شامل ہوگئے،ساتھ میں بی سی سی آئی کے سابق صدر ساروگنگولی بھی ہیں۔
میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ اور سابق بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے نو تشکیل شدہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس ایڈوائزری بورڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔نو تشکیل شدہ بورڈ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کی جگہ لے گا، جو 2006 میں قائم ہوئی تھی اور اس کا آخری اجلاس لارڈز میں گزشتہ سال ہوا تھا۔ ایم سی سی نے مزید کہا کہ نیا کنیکٹس بورڈ عملی طور پر سال بھر ورلڈ کرکٹ کنیکٹس کی منصوبہ بندی کیلئے ملاقات کرے گا ۔
ورلڈ کرکٹ کنیکٹس کے تصور کا مقصد یہ ہے کہ وہ کھیل میں ایک اہم پلیٹ فارم یا قابل اعتماد آفس بن جائے، ایک آزاد فورم میں اسٹریٹجک مسائل پر بحث کو آسان بنائے اور کرکٹ کی مستقبل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے راستوں پر اتفاق رائے قائم کرے۔ایم سی سی نے آج انکشاف کیا ہے کہ ایک نیا ورلڈ کرکٹ کنیکٹس ایڈوائزری بورڈ (کنیکٹس بورڈ) تشکیل دیا گیا ہے۔ایم سی سی نے کہا ہے کہ یہ آزاد گروپ سالانہ ورلڈ کرکٹ کنیکٹس ایجنڈا کو تشکیل دے گا، ایونٹ کے مباحثوں کو آسان بنانے میں مدد کرے گا، اور اس کے نتیجے میں، کھیل کی صحت پر حقیقی اثرات کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ بنائے گا۔
آئی سی سی ایوارڈز 2024 کیلئے فاتحین فائنل،لسٹ تیار،اعلان کا شیڈول
سری لنکا کے سابق کپتان اور ایم سی سی کے سابق صدر کمار سنگاکارا نئے کنیکٹس بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ دیگر اراکین میں میل جونز (سابق آسٹریلیا بین الاقوامی اور موجودہ براڈکاسٹر)، ہیدر نائٹ (انگلینڈ کی خواتین کی کپتان)، گریم اسمتھ (سابق جنوبی افریقہ کپتان)، اینڈریو اسٹراس سابق انگلش کپتان ہیں۔پاکستان سے کوئی نام نہیں ہے۔آخری ورلڈکرکٹ کمیٹی میں رمیز راجہ شامل تھے۔