کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ورلڈکپ،اتوار کو کون سی ٹیم ٹکٹ کٹواسکتی،ایک نتیجہ 4 ٹیموں کو ہلاسکتا،ممکنہ جائزہ۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023 کی 2 سیٹوں کے لئے ویسٹ انڈیز کے باہر ہوجانے کے بعد کیا معاملہ سادہ ہوگیا ہے اور اس وقت کی ٹاپ 2 ٹیمیں آسانی سے بکنگ کروالیں گی۔یہ اتناسادہ معاملہ بھی نہیں ہے۔جتنا ہم دیکھ سکتے ہیں۔اس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ سری لنکا اور زمبابوے کے پاس اگر چہ ایک ایک چانس موجود ہے لیکن پھر بھی سکاٹ لینڈ درمیان میں ہے اور چوتھا امیدوار نیدرلینڈزتعاقب میں۔
بریکنگ نیوز،ویسٹ انڈیزورلڈکپ 2023 سے باہر،کرک اگین پیش گوئی سچ،اگلے امیدوار کون
کرک اگین نے 27 جون کو ورلڈکپ کوالیفائر سپرسکس کے شیڈول کے ساتھ اہم پوائنٹ لکھا تھا کہ کہنے کو یہ کوالیفائر 9 جولائی تک ہے لیکن ویسٹ انڈیز کی کہانی یکم جولائی کو تمام ہوسکتی ہے۔ایسا ہی ہوا۔اب یہاں آگے دیکھتے ہیں کہ باقی ٹیموں کے پاس کیا مواقع ہیں اور اب کس روز کونسی ٹیم ٹکٹ لے سکتی ہے۔اس کے لئے پہلے باقی ماندہ میچز کا شیڈول دیکھتے ہیں۔
اتوار،2 جولائی۔سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
پیر 3 جولائی،نیدرلینڈزبمقابلہ اومان
منگل،4 جولائی،زمبابوے بمقابلہ سکاٹ لینڈ
بدھ 5 جولائی،اومان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
جمعرات ،6 جولائی،نیدرلینڈزبمقابلہ سکاٹ لینڈ
جمعہ،7 جولائی،سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز
اتوار،9 جولائی،فائنل میچ
سب سے قبل نیدرلینڈز کا جائزہ
ڈچ ٹیم کے پاس اسوقت 2 پوائنٹس ہیں۔اومان اور سکاٹ لینڈ سے باقی میچز ہیں۔نیدرلینڈز کو اپنے دونوں میچز کافی اہم مارجن سے جیتنے اور پھر چھ پوائنٹس پرمہم تمام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اور پھراسے کئی دوسرے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔ ان کے لئے آئیڈیل صورتحال یہ ہوگی کہ پہلے کل سری لنکا جیتے۔اب دوسری پوزیشن کے لئے زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ جنگ ہوگی۔ڈچ ٹیم کے چانسز اس لئے بھی کم ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ اچھا نہیں ہے۔اس لئےچانسز کم ہیں۔
سکاٹ لینڈ کی پوزیشن،امکانات
اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ خود کو زندہ رکھا ہے۔ انہوں نے نہ صرف دو پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے نیٹ رن ریٹ کو 0.188 تک بہتر کیا ہے۔ ان کے آخری دو میچوں میں جیت ان کے آٹھ پوائنٹس کردےگی، اگر سری لنکا اتوار کو زمبابوے کو ہرا دیتا ہے تو سری لنکا کوالیفائی کرجائے گا۔ اگر زمبابوے وہ میچ جیت جاتا ہے، تو تینوں ٹیمیں رن ریٹ کو کھیل میں لاتے ہوئے آٹھ پر ختم کر سکتی ہیں۔زمبابوے کا سٹاپ جیت کے باوجود 8 پر ممکن ہے۔سکاٹش ٹیم کے پاس اسوقت 4 پوائنٹس ہیں۔زمبابوے اور نیدرلینڈز سے باقی مقابلے ہیں۔سکاٹ لینڈ کااگلا میچ، منگل کو زمبابوے کے خلاف ہے۔ سکاٹش کیلئے جیتنا ضروری ہے۔ شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ زمبابوے کی برابری نہ کرسکیں گے، سری لنکا یقینی طور پر پر اونچا رہےگا۔چاہے وہ دونوں ہار جائیں اور چھ پوائنٹس پر رہیں۔
سری لنکا کے امکانات
آئی لینڈرز کے اس وقت 6 پوائنٹس ہیں۔2 میچز زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے باقی ہیں۔
اتوار کو زمبابوے کے خلاف جیت سری لنکا کے لیے ورلڈکپ 2023 میں انٹری یقینی بنائے گی ،کیونکہ اس نتیجہ کے بعد زمبابوے یا اسکاٹ لینڈ میں سے صرف ایک ہی آٹھ پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر سری لنکا زمبابوے سے ہار جاتا ہے، تب بھی وہ 7 جولائی کو اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کوالیفائی کر سکتا ہے۔ زمبابوے اور سکاٹ لینڈ بھی آٹھ پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں، لیکن سری لنکا کو ان کے بہترین نیٹ رن ریٹ 1.832 کے پیش نظر اس سے بچنا ہوگا۔پھر ویسٹ انڈیز سے وہ ہاربھی سکتے ہیں۔اگر سری لنکا اپنے دونوں میچ ہار جاتا ہے، تو وہ ناک آؤٹ ہو جائے گا، کیونکہ زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ دونوں ہی 8 پوائنٹس سے اوپر جا سکتے ہیں۔
زمبابوے کے چانسز
زمبابوے کے 6 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا اور سکاٹ لینڈ سے باقی میچزہیں۔
سری لنکا کی طرح، زمبابوے کے پاس بھی 6 پوائنٹس ہیں، لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ سری لنکا جتنا زیادہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ جیت کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ سری لنکا کو ہرا دیتے ہیں لیکن اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست زمبابوے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اگر اسکاٹ لینڈ اپنا آخری میچ جیت کر آٹھ پر مہم تمام کرے، اور سری لنکا ویسٹ انڈیز کو شکست دے تو یہ مشکل میں ہونگے۔
ورلڈکپ کوالیفائر،سپرسکس شیڈول ،ویسٹ انڈیز کس روز باہر ہوسکتا
زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ اس وقت 0.752 ہے، لیکن اگر وہ سری لنکا کو ایک رن سے شکست دیتا ہے اور اسکاٹ لینڈ سے 40 سے ہار جاتا ہے تو ان کا نیٹ رن ریٹ 0.281 تک گر جائے گا، اگر وہ منگل کو اسکاٹ لینڈ کو شکست دیتے ہیںتو وہ یقینی طور پر کوالیفائی کر لیں گے۔قطع نظر اس بات کے کہ اتوار کو سری لنکا کے خلاف نتیجہ کچھ بھی ہو۔