| | | | | | | | | | | | |

ورلڈکپ سپیشل،پاکستان نقل میں رسوا،وسیم اکرم کیوں ناقابل یقین،راشد خان کی وہ تقریر،شکیب کیوں پراسرار،10 خبریں

 

کرک اگین ورلڈکپ اسپیشل نیوز

پاکستان انگلینڈ کی نقل میں رسوا

ورلڈکپ سپیشل،پاکستان نقل میں رسوا،وسیم اکرم کیوں ناقابل یقین،راشد خان کی وہ تقریر،شکیب کیوں پراسرار۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں  کئی نئے کام ہوئے ہیں۔انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہونے کی حیثیت سے پہلی بار 5 مسلسل میچز ہارچکا ہے اور آج پاکستان پر بھی یہی تلوار ہے ،بھلے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم ہے،اب اس کے کپتان شکیب الحسن کہتے ہیں کہ ہم آج پاکستان کو اس لئے نہیں ہرانے جارہے کہ ہم نے اس ورلڈکپ میں کچھ لینا دنیا ہے،ہمارا ہدف اس سے بڑا ہے اور وہ ہے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹکٹ۔یوں بنگلہ دیش ان 7 ٹاپ ٹیموں میں رہنا چاہتا ہے جو پاکستان کے ساتھ مل کر8 کی تعداد میں چیمپئنز ٹرافی کا حصہ بنیں گے۔

وسیم اکرم کا بیان،فینز برہم

ادھر سوئنگ کے سلطان لیجنڈری پیسر وسیم اکرم نے بھی کمال کردی،کہتے ہیں کہ نئی گیند سے بھارتی پیسر جسپریت بمرا تو ایسی بالز کررہے ہیں کہ میں وسیم اکرم بھی نہیں کرسکتا تھا۔یوں انہوں نے بمراکو اپنے سے بہتر پیسر قرار دے دیا،پاکستانی کرکٹ فینز نے یہ سب ماننے سے انکار کیا ہے ۔

وارنر نے انگلینڈ پر نمک چھڑک دیا

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ انگلینڈ اس وقت دکھ میں ہے،یہ کہنا کم ہے بلکہ انگلینڈ دکھوں کے ڈھیر میں ہے،اسے اس انداز میں دیکھنا اچھا لگ رہا ہے۔یوں وارنر نے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔

راشد خان کی خاص تقریر

انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف افغانستان کی کامیابی میں جہاں ان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی ہے،وہاں میچ سے قبل کی گئی راشد خان کی تقریر نے بھی کمال کام کیا ہے۔راشد خان نے میچ سے قبل خطاب کیا اور کہا کہ دنیا کو ہم نے کرکے دکھانا ہے اور بتانا ہے کہ ہم کیا ہیں اور یہ ایک 2 میچ ہماری منزل نہیں۔ورلڈکپ منزل ہے۔یہ سیمی فائنل کیا ہوتا ہے۔ہم نے فائنل کھیلنا ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنا ہے اور فائنل تب ہی  ممکن ہوگا،جب ہم ورلڈکپ جیتنےکو ہدف بنائیں گے۔سری لنکا کو افغنستان کے ہاتھوں 7 وکٹ کی شکست ہوئی تھی۔

پاکستانی ہیڈ کوچ کی شکست

پاکستان کے ہیڈ کوچ  گرانٹ بریڈ برن نے کہا ہے کہ پاکستان اس ورلڈکپ میں کبھی بھی فیورٹ نہیں رہاہے،یوں لگتا ہے کہ انہیں آج بنگلہ دیش سے بھی شکست کا ڈر ہے۔

شاستری نے ورلڈچیمپئن کا مذاق بنادیا

بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے تو انگلینڈ کا خوب مذاق اڑادیا اور کہا ہے کہ آپ اپنے آپ کو ورلڈچیمپئن کہلاتے ہو۔یہ ہے چیمپئنز کا انجام۔

رضوان کی کوہلی کو پہلے سے مبارکباد

پاکستان کے محمد رضوان نے بھارت کے ویرات کوہلی  پہلے سے ہی مبارکباد دے دی اور کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی 49 اور 50 ویں سنچری مکمل کریں۔

پاکستانی کھانے ہیڈ لائنزمیں

بھارتی میڈٖیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈنر کو لے کر خوب ہیڈلائنز چل رہی ہیں،رپورٹ کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ہوٹل کا ڈنر مسترد کیا اور آرڈر پر باہر سے کھانا منگوایا ہے۔یہ بھی خوب ہے۔

ورلڈکپ کے ٹاپ وکٹ ٹیکرز

ورلڈ کپ 2023ءمیں آسڑیلیا کے لیگ بریک گگلی بولر ایڈم زمپا 6 میچوں میں 19.06 کی اوسط سے 16 وکٹ کےساتھ سر فہرست ہیں ، جب کہ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر مچل سنئیٹنر 6 میچوں میں 20.21 کی اوسط سے 14 وکٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔
اسٹیڈیم میں نماز،میوزک بند نہ ہوا
گزشتہ روز پونے میں افغانستان کے کھلاڑیوں نے بھی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز اداکی لیکن اس دوران گرائونڈ میں میوزک بند نہیں ہوا،ساتھ میں ایک کام اور ہوا کہ بھارتی میڈیا کو بھی کچھ دکھائی نہ دیا،یہی کام اگر محمد رضوان کرتے ہیں تو انہیں بہت کچھ سوجھتاہے،گویا پاکستان کے خلاف ہی سب کچھ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *