| | | | | | | | |

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ3،انگلینڈ کے 19 پوائنٹس کٹ گئے،آسٹریلیا کے بھی 10 کم،بھاری جرمانے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ3،انگلینڈ کے 19 پوائنٹس کٹ گئے،آسٹریلیا کے بھی 10 کم،بھاری جرمانے۔ایشز انگلینڈ،آسٹریلیا پر بھاری پڑگئی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی پہلی سیریز میں بڑا جھٹکا۔انگلینڈ کے 19 پوائنٹس کٹ گئے۔آسٹریلیا کو بھی 10 پوائنٹس کا خسارہ ہواہے۔ایشز سیریز 2023 کا حساب 2-2 سے برابری پر تمام ہوا تھا۔

آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہانگلینڈ اور آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز، جو 2-2 سے ختم ہوئی، کے دوران ان کی سست اوور ریٹ کی وجہ سے بالترتیب 19 اور 10 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کا جرمانہ ہے۔سیریز کے اختتام پر انگلینڈ کو پانچ میں سے چار ٹیسٹ میں اسکا قصور وار پایاگیا۔ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ میں دو اوور، لارڈز میں دوسرے میں نو، اولڈ ٹریفورڈ میں چوتھے میں تین، اور پانچ  اوول کے  آخری ٹیسٹ میں اوورز سلو تھے۔جہاں تک آسٹریلیا کا تعلق ہے، انہوں نے چار ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن اولڈ ٹریفورڈ میں دس اوور کم تھے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ3،پاکستان کیسے فائنل کھیل سکتا

اس کے نتیجے میں، انگلینڈ نے صرف نو  پوائنٹس کے ساتھ سیریز کا خاتمہ کیا۔دو جیت کےساتھ 24 اور ایک ڈرا کے لیے چار، ٹوٹل28 تھے۔19 کٹ گئے۔9 رہ گئے۔، آسٹریلیا کے 18 پوائنٹس (دو جیت کے لیے 24 اور ڈرا کے لیے چار، مائنس۔ دس)۔  پاکستان (100) اور بھارت (66.67) سے پیچھےہوگئے ہیں یہ دونوں ممالک۔

اس سال 13 جولائی کو ڈربن میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اوور ریٹ کی تازہ ترین پابندیوں کا اعلان یہ ہے کہ ٹیم کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ اور ہر اوور کے لیے ایک ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ جرمانہ کیا جائے گا۔

پاکستان کو اس کا بڑا فائدہ ہوگا۔.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *