| | | | |

جنوبی افریقا کے ورلڈ ٹی20کپ میں مسلسل4 میچز دن کے کیوں،شیڈول

 

Image by Getty Images

کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا،کئی اعتبار سے منفرد نام۔آئی سی سی میگا ایونٹ کی ہمیشہ کی ٹف ٹیم۔نتیجہ بھی وہی کہ دھاک کے تین پات،شاید یہ وجہ ہے کہ وہ چوکرز کا ٹائٹل پاگئے۔ایسا بھی کیا معاملہ ہے کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی ہمیشہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں۔اس بار کیا وہی کچھ ہوگا؟حقیقت تو یہ کہ ٹیم کی رینکنگ،افرادی قوت میں کمی،کپتان کی ناتجربہ کاری اور ملکی کرکٹ معاملات کے بعد اسے بہت پریشانی کا سامنا ہے،ٹیم نے گزشتہ 2 سال ناکامی میں گزارے ہیں۔سری لنکا میں حال ہی میں اچھی سیریز کھیلی اور جیتی ہے۔اس کے باوجود وہ کسی کے نزدیک فیورٹ تو دور سیمی فائنل کی بھی امیدوار نہیں ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں جنوبی افریقا کے میچز کا شیڈول

جنوبی افریقا بمقابلہ آسٹریلیا،23 اکتوبر،ابو ظہبی،دوپہر3 بجے

جنوبی افریقا بمقابلہ  ویسٹ انڈیز،26 اکتوبر،دبئی،3 بجے دوپہر

جنوبی افریقا بمقابلہ کوالیفائر،30اکتوبر،شارجہ،3 بجے دوپہر

جنوبی افریقا بمقابلہ کوالیفائر،2 نومبر،ابو ظہبی،دوپہر 3 بجے

جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ،6نومبر،شارجہ،7 بجے رات

جنوبی افریقا کے ورلڈ ٹی20کپ میں مسلسل4 میچز دن کے کیوں ہیں،یہ سوال ضرور ہوگا،اسے پہلے 4 میچز کیوں دن کے مسلسل ملے ہیں۔آخری میچ رات کا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *