سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی سیٹ کنفرم،پروٹیز سے ٹاکرا،بھارت سمیت سب باہر،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر 2023-25 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مسلسل 2 فائنل کھیلنے کے بعد باہر ہوا ہے۔پہلی بار فائنل میں نیوزی لینڈ اور دوسری بار آسٹریلیا سے ہارا تھا۔آسٹریلیا مسلسل دوسری بار اور جنوبی افریقا پہلی بار فائنل میں پہنچے ہیں۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھارتی سپورٹ سٹاف فیلڈنگ پر آگیا،بائونڈری سے قبل بال پکڑلی،چیٹنگ کا الزام
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا 2023-25 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ سے کھیلے گا، جو 11 سے 15 جون کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ سنچورین میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد جنوبی افریقہ پہلے ہی کوالیفائی کر چکا تھا۔ آسٹریلیا کو اپنے بقیہ تین ٹیسٹوں میں سے ایک جیت (یا تینوں ڈرا کرنے) کی ضرورت تھی: وہ سری لنکا میں دو میچوں کی سیریز سے پہلے فائنل میں پہنچ گئے۔ بھارت کچھ عرصہ پہلے آرام سے ٹیبل میں سب سے اوپر تھا، آٹھ ٹیسٹ میچوں کے ایک مرحلے کے بعد کریش آؤٹ ہوگیا جہاں اس نے ایک جیتا اور چھ میں شکست کھائی۔
ایک اور بھارتی غرور کا خاتمہ،سڈنی ٹیسٹ میں شکست،آسٹریلیا 10 برس بعد بارڈر،گاواسکر ٹرافی جیت گیا
بھارت کیلئے 2014 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہارا ۔ اس عرصے کے دوران نہوں نے لگاتار چار چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل
جنوبی افریقا۔66.67
آسٹریلیا۔63.73
بھارت۔50.11
نیوزی لینڈ48.21
سری لنکا45.45