| | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 فائنل کا شیڈول آگیا

 

 

کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس سے باہر ہونے کے قریب تر ہے۔ادھر اس کے فائنل کا حتمی شیڈول تیار ہوگیا ہے۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 کا فائنل 7 جون سے اوول میں کھیلا جائے گا ۔یہ 11 جون تک ہوگا لیکن خراب موسم کی وجہ سے ضائع ہونے والے کھیل کے لئے متبادل دن بھی یوگا۔

یہ فائنل میچ 7 سے 12 جون تک جاسکتا ہے،اس کا تصادم آئی پی ایل فائنل سے پڑسکتا ہے جو 28 مئی یا 4جون کو متوقع ہے ۔

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے باہر ہوگیا،سر پھرے یا سر پھیریاں
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے بھارت مضبوط امیدوار ہے۔اسے اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کو 2 میچز اور فروری مارچ میں ہوم میدانوں میں آسٹریلیا کو 4 میچز ہرانے ہیں۔دوسرا امیدوار آسٹریلیا اور تیسرا جنوبی افریقا ہے۔پاکستان اس وقت تجزیہ کار کی گنتی میں نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *