چٹاگرام ،کرک اگین رپورٹ
بھارت اور بنگلہ دیش کی اہم ترین ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔پہلا ٹیسٹ میچ چٹاگرام میں کل بدھ سے شروع ہوگا۔روہت شرما اور جسپریت براہ جیسے بڑے ناموں کی عدم موجودگی میں بھارتی ٹیم کے لئے کڑا امتحان ہوگا۔
کوہلی کے ہوتے ٹیم ون ڈے سیریز ہاری ہے۔کے ایل راہول اب کپتان ہیں۔شکیب الحسن الیون کے پاس موقع ہوگا کہ وہ ایک نئی جہت اختیار کرے اور اپنی سے بڑی ٹیم کو ہرادے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے پاکستان باہر ہوچکا ہے۔اب آسٹریلیا 75 فیصد شرح کے ساتھ پہلے اور جنوبی افریقا 60 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ٹاپ 2 ٹیموں کی سیریز بھی شروع ہونے والی ہے۔
پاکستان میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ رکھ لیاگیا،نیوزی لینڈ سیریز شیڈول میں ترمیم
جنوبی افریقہ ہارا اور بھارت ادھر بنگلہ دیش سے جیت گیا تو بھارت دوسرے نمبر پر ہوگا ۔بھارت کے ٹوٹل 6 ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔بنگلہ دیش کے بعد آخری 4 میچز ہوم میدانوں میں آسٹریلیا سے ہونگے۔بھارت کے پاس 6 میں سے ایک ٹیسٹ کی شکست کی گنجائش موجود ہے۔