| | | |

زمان خان نےسپرٹ آف کرکٹ برقرار رکھی

 

 

کولمبو ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا،سری لنکا کے خلاف آخری بال پر شکست ہوگئی۔زمان خان نے 8 رنز کے دفاع میں پہلی 4 بالز نکال دی تھیں۔

آخری لمحات میں ان کے پاس امید بھی تھی اور خوف۔ بھی تھا لیکن زمان خان نے آخری بالز کرتے وہ نہیں کیا جو کبھی چند ممالک کے کرکٹرز جیت کے لئے کرتے ہیں۔

آخری واقعہ گزشتہ ماہ سری لنکا میں ہی ہوا تھا،جب اسی کنڈیشن میں افغانستان کے پیسر فرید خان نے شاداب خان کو کریز چھوڑنے پر بال کروانے کی بجائے منکڈ رن آئوٹ کردیا تھا،آئی سی سی قوانین میں  یہ آئوٹ ہے لیکن اسے اب بھی کرکٹ آف سپرٹ کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

زمان خان کو بھی یہ موقع ملا جب سری لنکا کو جیت کے لئے 6 رنز پھر آخری بال پر 2 رنز درکار تھے،نان سٹرائیکر اینڈ پر سری لنکا کے بیٹر کریز چھوڑ گئے تھے۔زمان خان نے رن آؤٹ تو دور کی بات،وارننگ۔م تک بھی نہ دی۔پاکستان آخری بال پر میچ ہارگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *