ایک جانب تنقید نہ کرنے کا حکم،دوسری طرف بابر اعظم نے پھر فین کا دل توڑدیا،نسیم شاہ چھاگئے
لندن،کرک اگین رپورٹ
ایک جانب تنقید نہ کرنے کا حکم،دوسری طرف بابر اعظم نے پھر فین کا دل توڑدیا،نسیم شاہ چھاگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستانی ہائی کمیشن پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیتا ہے،اس میں چیئرمین پی سی بی بھی موجود تھے،ساتھ میں حکم دیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ فائنل تک یا ایک ماہ تک کوئی تنقید نہ کریں۔
دوسری جانب یہ عالم ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم انگلینڈ میں فینز کو مسلسل نظرانداز کررہے ہیں۔ایک وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی عمر کا فین بال اور مارکر لئے کھڑا ہے لیکن بابر اعظم نے اسے دیکھنے کے باوجود نظر انداز کیا۔
میرے اوپر نہ چڑھو،ہٹو،جائو،بابر اعظم کی کارڈف میں فینز سے شدید بدتمیزی
اسی منظر میں نسیم شاہ ایک فیملی اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔آٹو گراف دیئے اور مذاق کیا۔سر پر ہاتھ رکھا اور دل کھول کر فینز کو وقت دیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔