| | |

میرے اوپر نہ چڑھو،ہٹو،جائو،بابر اعظم کی کارڈف میں فینز سے شدید بدتمیزی

 

کارڈف،کرک اگین رپورٹ

میرے اوپر نہ چڑھو،ہٹو،جائو،بابر اعظم کی کارڈف میں فینز سے شدید بدتمیزی

میرے اوپر نہیں چڑھو،بات کررہا ہوں،سارے ویڈیوز بنائے جارہے ہو۔ہٹو،جائو۔اس کے بعد انگلش سکیورٹی آفیسر نے بھی گو گو کرکے ڈانٹ پلادی

کارڈف میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی اپنے ملک اور ٹیم کے فینز کے ساتھ بد تمیزی اور ڈانٹ ڈپٹ۔سامنے سے کسی نے کوئی بد تمیزی کی اور نہ ہی بد تہذیبی دکھلائی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج شام کارڈف میں کھیلا جارہا ہے۔اس روز ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے،جس میں بابر اعظم اپنی گاڑی کے باہر موجود ہیں۔

صوفیہ گارڈنز کے باہر سکیورٹی ہے اور اس کے پیچھے فینز موجود ہیں ۔بابر اعظم پہلے غصہ میں دھتکارتے ہیں۔پھر دور ہٹنے کا بولتے ہیں۔پھر دائیں بائیں ہاتھ لہراتے ہیں۔پھر جیسے کسی کی تلاش کرتے ہیں۔پھر سکیورٹی آفیسر فینز کو دھتکارتا اور جانے کا کہتا ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اس کے بعد ہجوم کے آگے سے گزرتے ہیں اور بولتے جاتے ہیں کہ

میرے اوپر نہ چڑھو،دور ہٹو،ویڈیوز بنانے کی لگی ہے۔

انگلینڈ اور دنیا بھر میں موجود پاکستان کے فینز بابر اعظم کی جانب سے روا رکھی گئی بدتمیزی پر غصہ میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *